حمل کے ہر مرحلے میں جنسی ملاپ کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔
معمول کے مطابق جاری رہنے والے حمل کے ہر مرحلے میں جنسی ملاپ کو محفوظ تصور کیا جاتا ہے۔
لیکن در حقیقت کس کیفیت کو معمول کے مطابق جاری رہنے والا حمل کہا جاتا ہے؟اِس کیفیت میں پیچیدگیوں ، مثلأٔ حمل ضائع ہونا یا وقت سے پہلے زچگی کے درد ہونے کا خطرہ کم ہوتا ہے۔اگر آپ کو یقین سے نہیں معلوم ہے کہ آپ کا حمل معمول کے مطابق جاری ہے یا نہیں تو اپنی ڈاکٹرسے بات کیجئے۔
بہت سی عورتیں اپنے حمل کے آخری مرحلوں میں ،جنسی خواہش اور جنسی تحریک میں خاطر خواہ کمی محسوس کرتی ہیں کیوں کہ اُن کا جسم بڑھ جانے کی وجہ سے جنسی ملاپ آرام دہ نہیں رہتا اور جُزوی سبب یہ بات بھی ہوتی ہے کہ وہ پیش آنے والی زچگی اور ماں بننے کے بارے میں کے بارے میں زیادہ سوچتی ہیں ۔ اِس کے علاوہ بہت سی حاملہ عورتیں محسوس کرتی ہیں کہ حمل کے مخصوص مراحل میں اُن کی جنسی خواہش میں اُتار چڑھاؤ آتا ہے ۔یہ بات عین معمول ہے اور اِس کاتعلق اُن کے جسم میں ہارمونز کی مقدار میں کمی بیشی سے ہوتا ہے۔
حاملہ عورتوں کے لئے جنسی ملاپ کن صورتوں میں یہ محفوظ نہیں ہوتا
کسی بھی حاملہ عورت کے لئے درجِ ذیل دَو روّیے محفوظ نہیں ہوتے
اگر آپ اپنے ساتھی کے مُنہ کے ذریعے جنسی تحریک حاصل کرتی ہیں (oral sex)تو آپ کے ساتھی کو آپ کی فُرج کے اندرپُھونکنا نہیں چاہئے ۔پُھونکے کے عمل سے خون کی نالی میں ہواکا بلبلہ پھنس کر اِس میں خون کا دوران بند کر سکتا ہے اور یہ صورت ماں اور اُس کے بچّے کے لئے جان لیوا ثابت ہو سکتی ہے۔
آپ کو کسی ایسے ساتھی کے ساتھ جنسی ملاپ نہیں کرنا چاہئے جس کی جنسی ہسٹری کے بارے میں آپ کو معلوم نہ ہویا جس کو کوئی جنسی طور پر منتقل ہونے والا مرض ہو، مثلأ ہرپیز، جنسی اعضاء پرwarts ہونا،کلیمائیڈیا (chlamydia) یا ایچ آئی وی وغیرہ۔آپ کو انفکشن لاحق ہونے کی صورت میں یہ آپ انفکشن آپ کے ہونے والے بچّے کو منتقل ہوسکتا ہے اور اِس کے نتائج خطرناک ثابت ہو سکتے ہیں۔
اِس کے علاوہ بعض مخصوص پیچیدگیوں یا خطرے کے عوامل کی موجودگی کی صورت میں ،آپ کی ڈاکٹر آپ کے حمل کو زیادہ خطرے والا حمل قرار دے گی اور آپ کو جنسی ملاپ نہ کرنے کا مشورہ دیا جائے گا۔بعض ایسے عوامل میں درجِ ذیل ہیں
ماضی میں حمل ضائع ہونے کا پس منظر ہونا۔
ماضی میں وقت سے زچگی کے درد آئے ہوں (یعنی 37ہفتوں سے پہلے زچگی ہو گئی ہو)یا وقت سے پہلے زچگی کے درد آنے کی علامات موجود ہوں (مثلأٔ وقت سے پہلے بچّہ دانی میں سُکڑنے کی کیفیت پیدا ہونا)۔
فُرج سے کسی معلوم سبب کے بغیر خون یا رطوبت آنایا فُرج میں اینٹھن پیدا ہونا۔
بچّے کے گِرد پائی جانے والی رطوبت (amniotic fluid)کا بہہ جانا۔
بچّہ دانی سے بچّے کو خون/غذا پہنچانے والی نالیاں (Placenta)کا اپنی جگہ سے نیچے ڈھلک جانا اور اِس کے نتیجے میں بچّہ دانی کا مُنہ بند ہوجاتا ہے ۔ اِس کیفیت کو Placenta previa کہا جاتا ہے۔
بچّہ دانی کے مُنہ کے عضلات کمزور ہوجاتے ہیں اور یہ وقت سے پہلے پھیل کر کُھل جاتا ہے ۔اِس کیفیت کو Incompetent cervixکہا جاتا ہے۔اِس کیفیت میں حمل ضائع ہونے یا وقت سے پہلے زچگی ہوجانے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
ایک حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونامثلأٔ دَو،تین، چار وغیرہ۔
ایک حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونامثلأٔ دَو،تین، چار وغیرہ۔
اِس کیفیت میں ایک ہی حمل میں ایک سے زائد بچّے ہوتے ہیں مثلأٔ دَو ،تین، چار وغیرہ۔
یہ کیفیت کیوں پیدا ہوتی ہے؟
اِس کیفیت کا سبب بہت سے عوامل ہوتے ہیں
موروثیت
اگر متعلقہ عورت کے خاندان میں دِیگر عورتوں کے حمل میں میں ایک سے زائد بچّے ہونے کی ہسٹری ہو تو اِس عورت کے لئے بھی ایک حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونے کا اِمکان بڑھ جاتا ہے ۔
ماضی میں حمل کی تعداد
اگر ماضی میں حمل ہوتے رہے ہوں خاص طور پر ایسے حمل جن میں ایک سے زائد بچّے تھے تو اب بھی ایک سے زائد بچّے ہونے والے حمل کا اِمکان بڑھ جاتا ہے۔
ؓبڑی عمر میں حمل ہونا
بڑی عمر میں حاملہ ہونے والی عورتوں کے لئے ایک سے زائد بچّے والے حمل ہونے کا اِمکان زیادہ ہوتا ہے۔
بانجھ پن کا علاج
بار آوری کی ادویات ،جن کی وجہ سے بیضہ دانیوں کو متعدد انڈے خارج کرنے کی تحریک ملتی ہے ،یا معاونت کے ساتھ تولیدی تکنیک (ART)جس کے ذریعے بچّہ دانی میں متعدد embryosداخل کئے جاتے ہیں (مثلأٔ IVFکے ذریعے)اور اِس طرح متعلقہ عورت کے حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونے کااِمکان بہت بڑھ جاتا ہے۔
ایک حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونے کے خطرات
ایک حمل میں ایک سے زائد بچّے ہونے کے خطرات درجِ ذیل ہیں
وقت سے پہلے زچگی کے درد آنا(37 ہفتوں سے پہلے زچگی کے درد شروع ہونے کے نتیجے میں بچّے کی قبل از وقت پیدائش ہو جاتی ہے)۔
وقت سے پہلے(حمل کے 37ہفتوں سے پہلے) پیدا ہوجانے والے بچّوں کو صحت کے کئی مسائل درپیش آسکتے ہیں مثلأٔ مختلف اقسام کے انفکشن ہونا اور غذائی نقص ہونا۔
بچّہ دانی سے بچّے کو خون/غذا پہنچانے والی نالیاں (Placenta)کے مسائل مثلأٔ اِس کا اپنی جگہ سے ہٹ جانy (Placental previa)کی صورت میں معمول کے مطابق فُرج کے راستے بچّے کی وِلادت ہونے کے اِمکانات بہت کم ہوجاتے ہیں۔
جنین (fetus)کی نشوونما کے مسائل۔
اور جس ماں کے حمل میں ایک سے زائد بچّے ہوتے ہیں ،اُسے حمل سے تعلق رکھنے والے بعض مخصوص مسائل در پیش آتے ہیں،مثلأٔ
a Pre-eclampsia حمل کے دوران ہائی بلڈ پریشر رہنا جو کہ بذاتِ خود خطرے کا عامل ہے جس کے نتیجے میں وقت سے پہلے زچگی کے درد آنا شروع ہو سکتے ہیں اور بعض صورتوں میں حمل ضائع ہو سکتا ہے۔
b حمل کے دوران ہونے والی ذیابیطیس حمل کے دوران ہونے والی ذیابیطیس ،زچگی کے بعد،بقیہ زندگی میں، مستقل ذیابیطیس ہوجانے کے سبب کا خطرہ پیدا کرتی ہے۔
ایک سے بچّوں والے حمل میں مسائل سے بچاؤ
دُرست طور پر غذا لینا، کافی آرام کرنا، اور باقاعدگی سے اپنی ڈاکٹر سے مشورہ لینا ایسے اقدامات ہیں جن کے ذریعے ہر حاملہ عورتاپنی صحت برقرار رکھ سکتی ہے۔ایک بچّے کے حمل والی عورت کی نسبت ایک سے زائد بچّوں والے حمل والی عورت کو اپنی ڈاکٹر سے نسبتأٔ زیادہ مرتبہ ملاقات کرنے کی ضرورت پیش آسکتی ہے ۔
غذا
تمام حاملہ عورتوں کے لئے، فولک ایسڈ ایک انتہائی اہم جُز ہے۔حمل شروع ہونے سے ایک ماہ پہلے اور حمل کے ابتدائی تین ماہ کے دوران فولک ایسڈ کا استعما ل کرنے سے نیورل ٹیوب کے نقائص(مثلأٔ ریڑھ کی ہڈّی کا ایک نقص جسے spina bifidaکہا جاتا ہے) کا خطرہ کم ہوجاتا ہے ۔
ایک سے زائد بچّوں کا حمل ہونے کی صورت میں ایک اور غذائی جُز لحمیات (protein)کی زائد مقدار لینے کیk ضرورت ہوتی ہے۔لحمیات کے ذریعے ، بہت سے اہم کام سر انجام پاتے ہیں۔اوّل یہ کہ لحمیات جسم کے عضلات کی تیاری کا مواد فراہم کرتی ہیں۔دوم ،لحمیاتenzymes کے طور بھی کام کرتی ہیں یعنی کیمیائی تعامل (chemical reactions)کو کنٹرول کرتی ہیں تاکہ جسم کی نشوونما ہوتی رہے اور یہ اپنا کام دُرست طور پر کرتا رہے۔لحمیات حاصل کرے کے لئے مُرغی ،گوشت اور دالیں اچھے ذرائع ہیں۔
حمل کے دوران، ہیمو گلوبن کے حصول کے آئرن کی زیادہ مقدار استعمال کرنے ضرورت بھی پیش آتی ہے ۔خون کے اندر پایا جانے والا ہیمو گلوبن ،آکسیجن کو اپنے ساتھ باندھ کر عضلات کے خلیات تک پہنچاتا ہے ۔آئرن کی کمی سے ،خون میں آئرن کی کمی والا انیمیا (anemia)پیدا ہوجاتاہے ۔جسم کے خون میں صحت مند سُرخ ذرّات کی کمی کے نتیجے میں انیمیا واقع ہوجاتا ہے ۔اور یہ کیفیت ایک سے زائد بچّوں والے حمل کی صورت میں نسبتأٔ زیادہ عام ہے۔ انیمیا کے نتیجے میں،حمل کے دوران بھوک میں کمی اور انتہائی تھکن کی کیفیت پیدا ہوجاتی ہے اور اِس کے ساتھ ہی بچّہ دانی میں پرورش پانے والے بچّے/بچّوں کو آکسیجن کی فراہمی میں بھی کمی آجاتی ہے۔ہو سکتا ہے کہ آپ کی ڈاکٹر آپ کے آئرن کا کوئی سپلیمنٹ تجویز کرے کیوں کہ عام طور پراِس جُز کی ضرورت،صِرف آپ کی غذا سے پوری نہیں ہو سکتی۔
تیزابی غذا مثلأٔ دہی اور وٹامن ‘سی’ والی غذاؤں مثلأٔ نارنگی یا کینو کا جُوس کے ساتھ آئرن زیاسہ آسانی کے ساتھ جذب ہوتا ہے ۔
حمل میں ایک سے زائد بچّوں کی صورت میں دِیگر غذائی اجزا( مثلأجست، تانبہ ،وٹامن ‘سی’ اور وٹامن ‘ڈی’) کی بھی زائد ضرورت ہوتی ہے ۔لہٰذا یہ بات اہم ہے کہ زچگی سے پہلے ہر روزمتعلقہ سپلیمنٹ لئے جائیں۔تاہم ایک سے زائد بچّوں والے حمل ہونے کی صورت میں ایک سے زائد سپلیمنٹ لینے کی ضرورت نہیں ہوتی بلکہ ایک سپلیمنٹ ہی کافی ہوتا ہے ،اور بہت زیادہ تعداد میں سپلیمنٹ لینے سے نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
بچّے کی وِلادت کے طریقے
اگرچہ ایک سے زائد بچّوں کا حمل ہونے کی صورت میں آپریشن کے ذریعے (C-section) کے اِمکانات زیادہ ہوتے ہیں تاہم بہت سی عورتوں کے لئے ایسی صورت میں بھی معمول کے مطابق فُرج کے راستے وضع حمل ہونا ممکن ہوتا ہے ۔بچّے/بچّوں کی وِلادت کے عمل سے آسانی محسوس کرنے کے لئے ،زچگی کی تاریخ سے کافی پہلے آپ کو اپنی ڈاکٹرسے ،فُرج کے راستے ہونے والی وِلادت اور آپریشن کے ذریعے ہونے والی وِلادت کے موضوعات پر تبادلہ خیال کر لینا چاہئے۔
زچگی کے لئے ہونے والے درد کی دیکھ بھال
زچگی کے لئے ہونے والے دردوں کی شِدّت مختلف عورتوں کے لئے مختلف ہوتی ہے ۔اِن دردوں کی کیفیت مختلف مواقع پربھی مختلف ہوتی ہے۔مائیں بننے والی بہت سی عورتیں دردوں کے دوران ،درد ختم کرنے والی بعض ادویات کا استعمال کرتی ہیں ۔اگر آپ کے کوئی تحفظات ہوں تو، آپ کے لئے بہتر ہو گا کہ آپ حمل کے دوران اپنی ڈاکٹر سے مشورہ کیجئے ۔درجِ ذیل دستیاب متبادل طریقوں پر آپ تبادلہ خیال کر سکتی ہیں
درد کی عمومی ادویات درد ختم کرنے والی عمومی (systematic)ادویات مثلأٔ منشّیات سے درد کا احساس کم ہوجاتا ہے تاہم اِن ادویات سے دردبالکل ختم نہیں ہوتا۔یہ ادویات مُنہ یا انجکشن کے ذریعے دی جاتی ہیں۔
فوائد
یہ سادہ اور آسان طریقہ ہے جس میں بے ہوش کرنے والے ماہر کی ضرورت پیش نہیں آتی۔
اِس طریقے سے زچگی کے دردوں کا دورانیہ طویل نہیں ہوتا۔
نقصانات
درد کی عمومی ادویات سے بہت سے ناخوش گوار ذیلی اثرات بھی پیدا ہوتے ہیں ،مثلأٔ غنودگی،سر چکرانا اور مقام اور اپنے وجود کے بارے میں تعین نہ کر پانا۔
اِن میں سے بعض ادویات سے متلی ہونے اور بے چینی کا احساس ہونے جیسی شکایات بھی پیدا ہوتی ہیں۔,
درد کی عمومی ادویات سے آپ کے بچّے کے دل کی دھڑکن کچھ اِس طرح متاثر ہوتی ہے کہ آپ کی ڈاکٹر یا زچگی میں معاون نرس کو ،آپ کی بچّہ دانی میں موجود بچّے کے دِل کی دھڑکن کو سمجھنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے۔
بعض اوقات منشّیات پر مشتمل ادویات کے اثر کی وجہ سے بچّہ اپنی پیدائش کے بعد سانس لینے میں دُشواری محسوس کر سکتا ہے۔خاص طور پر جب زچگی کے دردوں کے دوران کئی با ر ایسی ادویات کی گئی ہوںیا جب آپ کو وضع حمل سے چند گھنٹوں کے بعدبڑی مقدار میں ایسی دوا دی گئی ہو۔
اِن ادویات کے نتیجے میں بچّہ اپنی پیدائش کے موقعے پر ہوش و حواس میں سست ہوتا ہے ،اور وہ ابتدا میں کم دودھ پیتا ہے ۔اور آپ کے لئے اُسے دودھ پلانا مشکل ہوجاتا ہے۔
یہ جگہ کمر کے نچلے حِصّے میں ریڑھ کی ہڈّی کے گِرد پائی جانے والی کھال کے نیچے ہوتی ہے۔اِس جگہ سے آپ کے جسم کے نچلے حِصّے کو مسلسل طور پر درد سے آرام پہنچتا ہے جب کہ آپ کے جسم کا بالائی حِصّہ پوری طرح ہوش میں رہتا ہے۔ادویات اسی خالی جگہ سے ایک کیتھیٹر (catheter) کے ذریعے داخل کی جاتی ہیں۔کیتھیٹر ایک باریک ٹیوب ہوتی ہے ۔
فوائد
مندرجہ بالا جگہ (epidural)زچگی کے دردوں کے دوران ،درد ختم کرنے والی ادویات جسم میں پہنچانے کے لئے ایک اچھا راستہ فراہم کرتی ہے۔
بے ہوش کرنے/سُن کرنے والا ماہر یا متعلقہ نرس ،دوا کی قِسم، مقدار اور اس کی قوّت کے ذریعے دوا کے اثر کو کنٹرول کر سکتے ہیں۔
چونکہ دوا کے اثرات مقامی طور پر ہوتے ہیں ،لہٰذا آپ زچگی کے دردوں اور بچّے کی پیدائش کے دوران پوری طرح ہوش میں اور چوکس ہوں گی۔
عمومی دوا کے بر عکس اِس صورت میں آپ کے بچّے تک پہنچنے والی دوا بہت ہی کم مقدار ہیں ہوتی ہے۔
اور چوں کہ اِس طریقے سے آپ درد سے محفوظ رہتی ہیں ،تو اگر آپ چاہیں تو ،بچّہ دانی کے مُنہ کے کُھلنے یا پھیلنے کے دوران آرام کر سکتی ہیں (یا نیند بھی کر سکتی ہیں)۔اور اِس طرح جب زور لگانے کا وقت آتا ہے تو آپ کے اندر زیادہ توانائی ہوتی ہے۔
نقصانات
اِس طریقے سے ، زچگی کے دردوں کا عمل سست ہوجاتا ہے اور اکثر اوقات زور لگانے کا مرحلہ طویل ہو جاتا ہے ۔جسم کے نچلے حِصّے میں احساس کی کمی سے ،نیچے کی جانب زور لگانے کا عمل کمزور ہوجاتا ہے ،اور اِس طرح آپ کے لئے اپنے بچّے کو باہر کی طرف دھکیلنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے۔
اِس طریقے کے استعمال سے اِس بات کا اِمکان بڑھ جاتا ہے کہ زچگی ،خِلائی کھنچاؤ (vacuum extraction)یا چمٹے (forcep)کے ذریعے ممکن ہو سکے۔اور اِس کے نتیجے میں سنگین خراش یا کٹاؤ پیش آسکتے ہیں۔
اِس طریقے میں استعمال کی جانے والی ادویات کے اثر سے آپ کا بلڈ پریشر وقتی طور پر کم ہو سکتا ہے ۔اِس طرح آپ کے بچّے کو بھی خون کی کم مقدار حاصل ہوتی ہے ،جس کے نتیجے میں بچّے کے دِل دھڑکن کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
اِس طریقے سے دی جانے والی نشہ آور اشیاء سے بے آرامی /خارش واقع ہو سکتی ہے ،خاص طور پر آپ کے چہرے پر۔اِن ادویات کے اثر سے متلی بھی ہو سکتی ہے۔
اِس طریقے میں زچگی کے دردوں کے دوران آپ کو بخار بھی آسکتا ہے ۔ایسا کیوں ہوتا ہے یہ بات کسی کو بھی درست طور پر معلوم نہیں۔
اِس طریقے میں 100میں سے ایک عورت کو سر درد لاحق ہو سکتا ہے جو کئی روز تک جاری رہتا ہے۔
یہ طریقہ (EPIDURAL)کن صورتوں میں ممنوع ہے
درجِ ذیل صورتوں میں یہ طریقہ استعمال نہیں کیا جا سکتا
اگر آپ کا بلڈ پریشر انتہائی کم ہو(خون بہہ جانے یا دِیگر مسائل کی وجہ سے)۔
خون بہنے کا مرض۔
اگر خون میں انفکشن ہو۔
کمر کے نچلے حِصّے میں سُوئی لگانے کے مقام پر جِلد میں انفکشن ہونا۔
اگر آپ کو ماضی میں مقامی طور پر سُن کرنے والی ادویات سے الرجی رہی ہو۔
ریڑھ کی ہڈّی کا بلاک (SPINAL BLOCK)
ریڑھ کی ہڈّی کا بلاک ،epiduralبلاک سے دَولحاظ سے مختلف ہوتا ہے اِس صورت میں دوا کو براہِ راست ریڑھ کی ہڈّی کی رطوبت میں داخل کیا جاتا ہے (نہ کہ ریڑھ کی ہڈّی کے گِرد پائی جانے والی خالی جگہ میں)۔اِس صورت میں ، کیتھیٹر کے ذریعے مسلسل طور پر دوا دینے کے بجائے صِرف ایک بار انجکشن لگایا جاتا ہے۔
فوائد
صِرف چند منٹ کے وقفے میں درد مکمل طور پر ختم ہوجاتا ہے ۔
مومی ادویا ت کے بر عکس ،اِس طریقے میں آپ کے بچّے تک بہت ہی کم مقدار میں دوا پہنچتی ہے ۔
نقصانات
احساس میں کمی آجانے کی وجہ سے آپ کے لئے اپنے بچّے کو باہر کی طرف دھکیلنے میں دُشواری پیش آسکتی ہے،اور اِس طرح زور لگانے کا دورانیہ طویل ہو سکتا ہے ۔
اِس طریقے میں استعمال کی جانے والی ادویات کے اثر سے آپ کا بلڈ پریشر وقتی طور پر کم ہو سکتا ہے ۔اِس طرح آپ کے بچّے کو بھی خون کی کم مقدار حاصل ہوتی ہے ،جس کے نتیجے میں بچّے کے دِل دھڑکن کی رفتار سست ہوجاتی ہے۔
اِس طریقے سے دی جانے والی نشہ آور اشیاء سے بے آرامی /خارش واقع ہو سکتی ہے ،خاص طور پر آپ کے چہرے پر۔اِن ادویات کے اثر سے متلی بھی ہو سکتی ہے۔
بہت کم صورتوں میں ،اِس طریقے کی وجہ سے آپ کے چُوتڑوں اور ٹانگوں میں چُبھن کا احساس ہو سکتا ہے جو چند روز تک جاری رہ سکتا ہے۔
اِس طریقے میں 100میں سے ایک عورت کو سر درد لاحق ہو سکتا ہے جو کئی روز تک جاری رہتا ہے۔
مشترکہ SPINAL/EPIDURAL
مشترکہ spinal/epidural blockنسبتأٔ ایک نیا طریقہ ہے جس کے ذریعے spinal blockمیں فوری طور پر درد سے آرام اور epidural block کے ذریعے درد ختم ہونے والی ادویات مسلسل طور پر پہنچتی رہتی ہیں۔زچگی کے دردوں کے ابتدائی مراحل میں ،اِس طریقہ کار کی مماثلت چلتے پھرتے epiduralکی طرح ہوتی ہے کیوں کہ اِس مرحلے میں پہلے ایک یا دَو گھنٹوں تک،بنیادی طور پر آپ کو ریڑھ کی ہڈّی کے پاس سے انجکشن کے ذریعے درد ختم کرنے والی حاصل ہوتی ہیںاوراِس دوران آپ چل پِھر سکتی ہیں۔اِس کے بعد جب spinalکا اثر ختم ہونے لگتا ہے تو آپ کا انحصار epiduralپر ہو جاتا ہے۔
حمل کیا ہے ؟ کوئی لڑکی/ عورت کس طرح حاملہ ہوتی ہے؟
جنسی ملاپ کے دوران منی کے جرثومے اور انڈے کے ملاپ سے حمل قائم ہوتا ہے۔یہ صورت حال عام طور پر اس وقت پیش آتی ہے جب لوگ کسی مانع حمل کے بغیر جنسی ملاپ کرتے ہیں۔ بار آور ہونے والا انڈہ نَل میں سے گزرتا ہُوا بچّہ دانی میں پہنچ جاتا ہے جہاں اور بچّہ دانی کی اندرونی سطح سے جُڑ جاتا ہے اور یہ افزائش پا کر ایمبریو (embryo) بن جاتا ہے جو آگے چل کر جنین (fetus) میں تبدیل ہوجاتا ہے۔
خواتین میں حمل کا آغازمہینے کے ایک خاص وقت پر ہی ہو سکتا ہے۔
حمل کی ابتدائی علامات کیاہیں؟
ماہواری نہ آنا۔
صبح کے وقت طبیعت میں گِراوٹ۔
متلی محسوس ہونا۔
چھاتیوں میں دُکھن ہونا۔
تھکن۔
بار بار پیشاب آنا۔
اِن علامات کے معنیٰ ہمیشہ یہ نہیں ہوتے کہ آپ حاملہ ہیں، لہٰذا فکر مند ہونے کے بجائے، بہترین بات یہ ہے کہ حمل ہونے کا سادہ ٹیسٹ کروالیا جائے۔
مجھے کس طرح معلوم ہو سکتا ہے کہ میں حاملہ ہُوں؟
حمل کا ٹیسٹ کروائیے۔ اِس ٹیسٹ میں پیشاب یا خون کا نمونہ لیبارٹری میں دے کر حمل ہونے یا نہ ہونے کا پتہ چلایا جا سکتا ہے۔ اپنے شہر کے کسی اچھے میڈیکل اِ سٹور سے گھر پر ٹیسٹ کرنے کا سامان بھی لایا جا سکتا ہے۔ مثلأٔ اِس مقصد کے لئے Xact نامی کِٹ کسی بھی اچھے میڈیکل اِسٹور سے خریدی جا سکتی ہے۔
حمل کی پٹّی (PREGNANCY STRIP) کے ذریعے حمل کا پتہ لگانے کا طریقہ
ایک صاف برتن میں پیشاب کا نمونہ جمع کیجئے۔
پٹّی کو اس کی پنّی میں سے نکالئے اور فورأٔ استعمال کیجئے (کھولنے کے بعد ایک گھنٹے کے اندر استعمال کر لی جائے)۔
اِسے پیشاب کے اندر اس طرح ڈالئے کہ تیر کا نشان پیشاب کی جانب ہو۔خیال رہے کہ پیشاب کی سطح تیر کے نشان کے نیچے بنی ہوئی لائن سے نیچے رہے۔
سیکنڈ بعد پٹّی کو باہر نکال لیجئے اور اسے نتیجہ ظاہر ہونے کے لئے5منٹ تک رکھا رہنے دیجئے ۔
مثبت نتیجہ (حمل ہونا) لال رنگ کے دَو واضح بند ظاہر ہوجائیں گے۔
منفی نتیجہ (حمل نہ ہونا) لال رنگ کا صِرف ایک بند ظاہر ہوگا۔
بے نتیجہ اگر کوئی لائن ظاہر نہ ہو یا ایک ہلکی لائن ظاہر ہو تو اِس ٹیسٹ کو پیشاب کے نئے نمونے اور نئے سامان کے ساتھ دُہرائیے ۔
حمل کا ٹیسٹ مثبت ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے فوری طور پر مشورہ کیجئے۔
حمل کو کس طرح صحت مند رکھا جائے؟
صحت مند حمل کے لئے بنیادی بات یہ ہے کہ اپنی صحت کا خیا ل رکھا جائے۔حمل کی مُدّت میں ڈاکٹر سے باقاعدگی سے معائنہ کرواتے رہئے۔ متوازن غذا استعمال کیجئے اور روزانہ مناسب مقدار میں وٹامن/ سپلیمینٹ لیجئے۔
یہ دیکھاگیاہے کہ جن عورتوں کو حمل کی مُدّت میں باقاعدگی سے دیکھ بھال کی سہولت حاصل رہتی ہے اُن کے لئے، حمل سے متعلق سنگین پیچیدگیوں کا امکان کم ہوتا ہے اور اُن کے لئے صحت مند بچّے پیدا ہونے کا امکان زیادہ ہوتا ہے۔
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں