Fun
*صبح ہی صبح میاں بیوی کا خوب جھگڑا ہو گیا
بیـــــــــــگم صاحبہ غضبناک ہو کر بولیں! "بس، بہت کر لیا برداشت، اب میں مزید ایک منٹ بھی تمہارے ساتھ نہیں رہ سکتی"
میاں جی بھی طـــــــــــیش میں تھے.. بولے!🥺
"میں بھی تمہاری شکل دیکھ دیکھ کر تنگ آ چکا ہوں. دفتر سے وآپس آئوں تو مجھے نظر نہ آنا گھر میں. اٹھاواپنا ٹین ڈبا اور نکلو یہاں سے" میاں جی غصے میں ہی دفتر چلے گئے
بیگم صاحبہ نے اپنی ماں کو فون کیا اور بتایا کہ وہ سب کچھ چھوڑ چھاڑ کر بچوں سمیت میکے وآپس آ رہی ہے. اب مزید نہیں رہ سکتی اس جہنم میں. ماں نے کہا "بندے دی پتـــــــــــر بن کے آرام سے وہیں بیٹھ. تیری بڑی بہن بھی اپنے میاں سے لڑ کر آئی تھی اور اسی ضد میں طلاق لے کر بیٹھی ہوئی ہے. اب تو نے وہی ڈرامـــــــــــہ شروع کر دیا ہے. خـــــــــــبردار جو ادھـــــــــــر قدم بھی رکھا تو! صلح کر لے میاں سے. اب وہ اتنا برا بھی نہیں ہے"... ماں نے لال جھنڈی دکھائی تو بیگم صاحبہ کے ہوش ٹھکانے آئے اور وہ پھـــــــــــوٹ پھـــــــــــوٹ کر رو دیں... جب رو کر تھکـــــــــــیں تو دل ہلکا ہو چکا تھا... میاں کے ساتھ لڑائی کا ســـــــــــین سوچا تو اپنی بھی کافی غلطیاں نظـــــــــــر آئیں👏
منہ ہاتھ دھـــــــــــو کر فریش ہوئی اور میاں کی پسند کی ڈش بنانی شروع کر دی... اور ساتھ سپیشل کھـــــــــــیر بھی بنا لی... سوچا شام کو میاں جی سے معافی مانگ لوں گی، اپنا گھر پھر بھی اپنا ہی ہوتا ہے🤲
شام کو میاں جی گھر آئے تو بیـــــــــــگم نے ان کا اچھے طریقے سے استقبال کیا... جیسے صبح کچھ بھی نہ ہوا ہو🌿
میاں جی کو بھی خوشگوار حیرت ہوئی🤔
کھانا کھانے کے بعد میاں جی جب کھیر کھا رہے تھے تو بولے!
"بیگم، کبھی کبھار میں بھی زیادتی کر جاتا ہوں.. تم دل پر مت لیا کرو، بندہ بشـــــــــــر ہوں، غصہ آ ہی جاتا ہے"🎋
میاں جی بیگم کے شـــــــــــکر گزار ہو رہے تھے... اور بیگم صاحبہ دل ہی دل میں اپنی ماں کو دعائیں دے رہی تھی! ورنہ تو جذباتی فیصلے نے گھر تباہ کر دینا تھا...!!
ســـــــــــبق: اگر والدین اپنی شادی شدہ اولاد کی ہر جـــــــــــائز ناجـــــــــــائز بات کو سپورٹ کرنا بند کر دیں تو 90 فیصد بگڑنے والے رشتے بچ جاتے ہیں...*
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں