Islamic knowledge

 ‏کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے پاس ایک نامزد گورنر کی شکایت لیکر حاضر ھوئے ۔امیر المومنین نے دریافت کیا کیوں ائے ھو۔ لوگوں نے بتایا نامزد گورنر کی 4 شکایات لیکر آئے ھیں ۔حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کیا شکایات ھیں ۔ایک نے گنوانا شروع کردیا ۔‏امیر المومنین ۔1- پہلے وہ فجر کے بعد بیٹھکر دین سکھاتے تھے اور دیر تک مسجد میں رھتے تھے ۔اب فجر پڑھا کر چلے جاتے ہیں ۔

2- پہلے وہ ناغہ نھی کرتے تھے ۔اب ناغہ کرتے ھیں ۔

3- پہلے وہ رات کو بھی ملتے تھے اب صرف دن میں ملتے ھیں ۔

‏4- اچانک انکو  کیا ھوجاتا ھے کہ بھت آہ بکا اور رونا شروع کردیتے ہیں اور دیر تک چپ نھی ھوتے ۔یہ ھمیں مسجد میں اچھا نھی لگتا ۔ بس امیر المومنین ۔۔ گورنر کا نام سعید بن عامر تھا ۔انکو بلوایا گیا ۔اور امیر المومنین نے شکایات انکے سامنے رکھکر جواب مانگا ۔ گورنر کچھ دیر خاموش‏رھے پھر بولے ۔اللّٰہ نے میرا راز کھول دیا ۔امیر المومنین سب کچھ درست ھے ۔پہلی شکایت کی وجہ میری 40 سال کی ساتھئ بیوی آجکل بھت بیمار ھے میں فجر کے بعد جاکر اسکے لئے ناشتہ بناتا ھوں اسکے کپڑے گندے ھوں تو خود بدلواتا ھوں ۔اولاد ھے نا نوکر رکھنے کی سکت ۔

‏امیر المومنین پہلے جواب پر بیچین ھوگئے ۔

دوسری کا جواب یہ ھے کہ میرے پاس صرف ایک جوڑا ھے میلا ھونے پر اسکو دھو کر سوکھنے تک

بیوی کے کپڑے پہن کر انتظار کرتا ھوں اسمیں عصر نکل جاتی ھے ۔

تیسری وجہ یہ ھے کہ میں نے دن دنیا کے‏لئے رکھ چھوڑا ھے اور رات اللّٰہ کو منانے کے لئے ۔اسلئے رات کو نھی مل سکتا ۔چوتھی شکایت کی وجہ یہ ھے کہ میں اسلام بھت دیر سے لایا ۔40 سال بعد ۔اسکی خشیت طاری ھوتی ھے تو قابو نھی رھتا کہ آپکو جواب دینا پڑ رھا ھے اللہ کو التجا کرتا ھوں کہ تو پردہ پوش ھے دنیا‏کی طرح وھاں بھی پردہ رکھنا ۔پھر سعید بن عامر گورنر چپ ھوگۓ ۔اور لوگ رونے لگے روداد سنکر ۔پھر گورنر بولے، امیر المومنین شکاتیں سنلیں اب سزا بھی سنا دیں ۔حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ جو پہلے ھی گردن جھکائے رو رھے تھے ۔انھوں‏نے ھاتھ اوپر کئے اور فرمایا ۔۔۔۔۔۔یا اللّٰہ ۔۔اس امت میں ایسے چند گورنر اور دے دے۔ صاحبو ۔اس دعا کے ساتھ اللّٰہ  تعالی سے التجا ھے ۔۔۔

حکایات صحابہ ۔۔۔

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Fun

Dental instruments information

Blood pressure during pregnancy information