Fun

 رات کے وقت ایک چور گھر میں داخل ہوا ۔ کمرے کا دروازہ کھولا تو بستر پر ایک بوڑھی عورت سو رہی تھی ۔ 

کھٹ پٹ سے اس کی آنکھ کھل گئی ۔ چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ لیٹے لیٹے بولی " بیٹا تم شکل سے کسی اچھے گھرانے کے لگتے ہو،

یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے پر لگ گئے ہو ۔ چلو کوئی بات نہیں ۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے اس میں سارا مال ہے تم خاموشی سے وہ لے جانا ۔ 

مگر پہلے میرے پاس آکر بیٹھو ، میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے وہ سن کر ذرا مجھے اس کی تعبیر تو بتا دو "

چور اس بوڑھی عورت کی رحمدلی اور شفقت سے بڑا متاثر ہوا اور خاموشی سے اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔ 

بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا " بیٹا میں نے دیکھا کہ میں ایک صحرا میں گم ہوگئی ہوں ۔ ایسے میں ایک چیل میرے پاس آئی اور اس نے 3 دفعہ زور زور سے بولا ماجد ۔ ۔ ماجد ۔ ۔ ماجد !!! بس پھر خواب ختم ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی ۔ ذرا بتاؤ تو اس کی کیا تعبیر ہوئی ؟ "

چور سوچ میں پڑ گیا ۔ اتنے میں برابر والے کمرے سے بڑھیا کا نوجوان بیٹا ماجد اپنا نام زور زور سے سن کر اٹھ گیا اور اندر آکر چور کی خوب ٹھکائی لگائی ۔ 

بڑھیا بولی " بس کرو اب یہ اپنے کیے کی سزا بھگت چکا "

چور بولا " نہیں نہیں مجھے اور مارو تاکہ مجھے آئندہ یاد رہے کہ میں چور ہوں 

خوابوں کی تعبیر بتانے والا نہیں 🤣

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ایک سال میں پاکستان کے ذمہ قرض میں تین ہزار ارب کا اضافہ 

پاکستانیوں کو اور مارو تاکہ انہیں پتہ چل جاے کہ کرکٹ کے کھلاڑی کو جب ملک حوالے کیا جاتا ہے تو کیا ہوتا ہے؟ 🙊

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Fun

Dental instruments information

Blood pressure during pregnancy information