Islamic knowledge

 راز کی بات 


بابا جی بندے کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ الله تعالٰی اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم اس پر ہو گئی ہے ؟ 


پُتر جب بندے کی کیفیت بدلنی شروع ہو جائے خیالات بدل جائیں سوچ پہلی سی نا رہے دل میں ایک نامعلوم سی کسک محسوس ہو نامعلوم سی پیاس بڑھ جائے سینے میں ہلکی ہلکی سی میٹھی درد رہنے لگے 


سب کے ساتھ رہتے ہوئے بهی سب سے الگ ہو کسی الله والے کو دیکھ کر پیاس میں شدت آ جائے حلال حرام کا پتہ چلنا شروع ہو جائے حق و باطل کی سمجھ آنےلگے احساس زندہ ہو 


الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا ذکر اچھا لگنے لگے آنکھیں بهیگی رہنے لگیں اپنے کیئے گناہوں کا احساس ہو جائے الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم كى طرف سوچ اور دهیان جانا شروع ہو جائے 


ان ساری باتوں میں سے اگر ایک بات بهی تیرے اندر آ جائے تو سمجھ جاؤ کہ الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے دربار میں تمہیں نوٹ کیا جا رہا ہے 


تمہاری نگرانی شروع ہو گئی ہے تمہارے دل كو بدلنے کا وقت شروع ہو چکا ہے تمہارے اندر حقیقی طلب کا بیج بو دیا گیا ہے اور تمہارا شدت سے واپس پلٹنے کا انتظار ہو رہا ہے تمہارے لئے عرش سجانے کی تیاریاں شروع ہو چکی ہیں الله کریم رحمت کے ساتھ انتظار کر رہا ہے 


اس موقع پر فرشتے بھی حیران ہوتے ہیں کہ اتنی تیاریاں کس لئے وہ الله سے سوال کرتے ہیں آج عرش پر اتنی سجاوٹ کس لئے تو الله تعالى مسکرا کر فرماتا ہے 


آج میرا ایک بندہ مجھ سے صلح کرنے کے لئے واپس آرہا ہے سوال کرنے والے کے چہرے پر سکون سا تها نجات کا سکون تها ملاقات کرنے کی خوشی سی تهی مسکراہٹ سی تهی 


دیکھ جب کوئی الله کی طرف پلٹتا ہے تو وہ یہ سمجھ جائے کہ اس پر حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم ہو گئی ہے کیونکہ کوئی بھی جو الله تک پہنچا ہے وہ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم ہونے کے بعد ہی پہنچا ہے 


دوسرے آسان لفظوں میں سمجھ لو کہ پس پردہ اس خوش قسمت بندے کا ہاتھ حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم تهام کر الله عزوجل کے سامنے پیش کر دیتے ہیں 


جہاں وہ کریم الله پہلے ہی سے اپنے بندے کی واپسی کا انتظار کر رہا ہوتا ہے اسی طرح پهر الله تعالیٰ بهی اپنی نظر کرم فرما دیتا ہے

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Fun

Dental instruments information

Blood pressure during pregnancy information