اشاعتیں

اگست, 2021 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

Islamic knowledge

 ﮐﮩﺘﮯ ﮨﯿﮟ ﺩﮨﻠﯽ ﮐﮯ ﺭﺍﺳﺘﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﮐﻨﻮﺍﮞ ﭘﮍﺗﺎ ﺗﮭﺎ ﺟﺲ ﺳﮯ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﺎﻣﯽ ﺷﺨﺺ ﺁﺗﮯ ﺟﺎﺗﮯ ﻣﺴﺎﻓﺮﻭﮞ ﮐﻮ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﻼﺗﺎ تھاﺍﯾﮏ ﺩﻓﻌﮧ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻭﻟﯽ ﺍﻟﻠّﮧ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ، ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮍﯼ ﺗﮑﺮﯾﻢ ﺳﮯﭘﺎﻧﯽ ﮐﺎ ﭘﯿﺎﻟﮧ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ،ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺟﺐ ﺍﻥ ﮐﺎ ﺩﻝ ﭨﮭﻨﮉﺍ ﮨﻮﺍ ﺗﻮ ﮐﮩﻨﮯ ﻟﮕﮯ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎﮨﮯ؟ ﺍُﺱ ﻧﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﺗﮯ ﮨﻮﺋﮯ ﮐﮩﺎ ﺟﻮ ﭼﺎﮨﯿﮟ ﻋﻄﺎ ﮐﺮﺩﯾﮟ ! ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﺮ *ﺍﯾﮏ* ﮐﺎ ﮨﻨﺪﺳﮧ ﮈﺍﻝ ﺩﯾﺎ ﺍﺏ ﮐﯿﺎ ﺗﮭﺎ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﺍﯾﮏ ﺭﻭﭘﯿﮧ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﮨﻮﺗﺎ- ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯽ ﮔﺰﺭﮮ ، ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﻧﮭﯿﮟ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯿﺶ ﮐﯿﺎ ، ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯﺑﮭﯽ ﺧﻮﺵ ﮨﻮ ﮐﺮ ﮐﮩﺎ ﻣﺎﻧﮓ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﺎ ﮨﮯ؟ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﻧﮯ ﺍﻥ ﮐﮯ ﺁﮔﮯ ﮨﺎﺗﮫ ﭘﮭﯿﻼﯾﺎ ، ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺳﻮﭼﺎ ﮐﮧ ﮐﻮﺋﯽ ﻣﺮﺩ ﺧﺪﺍ ﺍﯾﮏ ﭘﮩﻠﮯ ﮨﯽ ﮈﺍﻝ ﮔﯿﺎ ﮨﮯ ،ﮐﯿﻮﮞ ﻧﮧ ﻣﯿﮟ ﺍﺱ ﮐﮯ ﺳﺎﺗﮫ ﺻﻔﺮ ﻟﮕﺎﺩﻭﮞ ؛ ﺗﻮ ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺻﻔﺮ ﻟﮕﺎﺩﯼ ﺍﺏ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺩﺱ ﺭﻭﭘﮯ ﻣﻨﺎﻓﻊ ﻣﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﮐﭽﮫ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﺍﯾﮏ ﺍﻭﺭ ﻭﻟﯽ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮔﺰﺭﮮ،ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ ﮐﯽ ﮨﺘﮭﯿﻠﯽ ﭘﮧ ﺍﯾﮏ ﺻﻔﺮ ﮈﺍﻝ ﺩﯼ ، ﺍﻭﺭ ﻧﻮﺭﺣﯿﺎﺕ ﮐﻮ ﺭﻭﺯﺍﻧﮧ ﺳﻮﺭﻭﭘﯿﮧ ﻧﻔﻊ ﻣﻠﻨﺎ ﺷﺮﻭﻉ ﮨﻮﮔﯿﺎ ﺗﮭﻮﮌﮮ ﻋﺮﺻﮯ ﺑﻌﺪ ﻭﮨﺎﮞ ﺳﮯ ﮐﺴﯽ ﻗﻄﺐ ﮐﺎ ﮔﺰﺭ ﮨﻮﺍ ،ﺍﻧﮭﻮﮞ ﻧﮯ ﺑﮭﯽ ﭘﺎﻧﯽ ﭘﯽ ﮐﺮ ﺧﻮﺷﯽ ﺳﮯ ﮐﮩﺎ ﻣﺎﻧﮕﻮ ﮐﯿﺎ ﻣﺎﻧﮕﺘﮯ ﮨﻮ ؟ ﻧﻮﺭ ﺣﯿﺎﺕ...

Fun

 ‏دو نشئی دوپہر کے وقت مسجد کے پاس سے گزر رہے تھے ایک نشئی دوسرے سے بولا: یار! اللہ کا گھر دھوپ میں ہے اسکو چھاؤں میں لے چلیں دوسرا: ٹھیک ہے دونوں جوتے اتار کر مسجد کو دھکا لگانے لگے اتنے میں ایک چور اس صورتحال کو دیکھ کر ان کے جوتے اٹھا کر لے گیا دونوں پسینے میں شرابور دھکا 👇‏لگانے میں مصروف رہے جب شام ھونے لگی تو پیچھے مڑ کر بولے: یار! اسی کافی دور آ گئے آں ہن تے ساڈیاں جتیاں وی نظر نئیں آ رئیاں آج جس جگہ پاکستان کھڑا ہے ماضی میں کبھی اس جگہ نہیں آیا: وزیراعظم

Knowledge

 💨 *سُنہری بات* 💨  🍁 *ہر بات کو یاد رکھنا ضروری نہیں ہوتا ، خوش رہنے کیلئے باتوں کو بھول جانا ہی اچھا ہوتا ہے ، کیونکہ جس طرح ہر بات کہنے کی نہیں ہوتی اسی طرح ہر بات یاد رکھنے کی بھی نہیں ہوتی.*   💨 *سُنہری بات* 💨  🍁 *راستے پر کنکر ہوں تو بھی ایک اچھا جوتا پہن کر اس پر چلا جا سکتا ہے ، لیکن اچھے جوتے کے اندر ایک بھی کنکر ہو تو ایک اچھی سڑک پر چلنا بھی مشکل ہو جاتا ہے ، ہم باہر کے چیلنجر سے نہیں اپنے اندر کی کمزوریوں سے ہارتے ہیں.*  💨 *سُنہری بات* 💨  🍁 *جن کے اخلاق عمدہ ہیں ان کی صحبت تلاش کریں ، لازم نہیں جس کے اردگرد لوگ جمع ہوں وہ اللہ کا دوست بھی ہو ، مداری بھی تو لوگ جمع کر لیتے ہیں.*   💨 *سُنہری بات* 💨  🍁 *دوسروں کے عیبوں کو تلاش کرنے سے بہتر ہے ، کہ اپنے عیبوں کو سنواریں.* 💨 *سُنہری بات* 💨  🍁 *وقت گزر جاتا ہے ، اچھا ہو یا برا ، لیکن انسانوں کے روّیے ، ہمیشہ یاد رہ جاتا ہیں ، وہ تو محفوظ ہو جاتے ہیں ، یادوں میں ، کتابوں میں لکھے حروف کی طرح ، کوشش کریں اگر کسی کے برے وقت میں کچھ اچھا نہیں کرسکتے تو برا بھی مت کیج...

Islamic knowledge

 ایک غریب دیہاتی، بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں، انگوروں سے بھری ایک ٹوکری کا تحفہ پیش کرنے کیلئے حاضر ہوا۔ کملی والے آقاﷺ نے ٹوکری لی، اور انگور کھانے شروع کیئے۔ پہلا دانہ تناول فرمایا اور مُسکرائے۔ اُس کے بعد دوسرا دانہ کھایا اور پھر مُسکرائے۔ اور وہ بیچارہ غریب دیہاتی،،،، آپ کو مسکراتا دیکھ دیکھ کر خوشی سے نہال۔۔۔ صحابہ سارے منتظر، خلاف عادت کام جو ہو رہا ہے کہ ہدیہ آیا ہے اور انہیں حصہ نہیں مل رہا۔۔۔ سرکار علیہ السلام، انگوروں کا ایک ایک دانہ کر کے کھا رہے ہیں اور مسکراتے جا رہے ہیں۔ میرے ماں باپ آپﷺ پر فدا ہوں۔۔۔۔ آپﷺ  نے انگوروں سے بھری پوری رکابی ختم کر دی۔۔ اور آج صحابہ سارے متعجب!!!! غریب دیہاتی کی تو عید ہو گئی تھی۔۔۔۔ خوشی سے دیوانہ۔۔۔ خالی ٹوکری لیئے واپس چلا گیا۔ صحابہ نہ رہ سکے۔۔۔۔ ایک نے پوچھ ہی لیا، یا رسول اللہﷺ  آج تو آپ نے ہمیں شامل ہی نہیں فرمایا؟ سرکار صلی اللہ علیہ وسلم مسکرائے اور فرمایا؛ تم لوگوں نے دیکھی تھی اُس غریب کی خوشی؟ میں نے جب انگور چکھے ۔۔۔۔ تو پتہ چلا کہ کھٹے ہیں۔ مجھے لگا کہ اگر تمہارے ساتھ یہ تقسیم کرتا ہوں تو ہو سکتا ہے تم ...

Fun

 رات کے وقت ایک چور گھر میں داخل ہوا ۔ کمرے کا دروازہ کھولا تو بستر پر ایک بوڑھی عورت سو رہی تھی ۔  کھٹ پٹ سے اس کی آنکھ کھل گئی ۔ چور نے گھبرا کر اس کی طرف دیکھا تو وہ لیٹے لیٹے بولی " بیٹا تم شکل سے کسی اچھے گھرانے کے لگتے ہو، یقینا حالات سے مجبور ہو کر اس راستے پر لگ گئے ہو ۔ چلو کوئی بات نہیں ۔ الماری کے تیسرے خانے میں ایک تجوری ہے اس میں سارا مال ہے تم خاموشی سے وہ لے جانا ۔  مگر پہلے میرے پاس آکر بیٹھو ، میں نے ابھی ابھی ایک خواب دیکھا ہے وہ سن کر ذرا مجھے اس کی تعبیر تو بتا دو " چور اس بوڑھی عورت کی رحمدلی اور شفقت سے بڑا متاثر ہوا اور خاموشی سے اس کے پاس جا کر بیٹھ گیا ۔  بڑھیا نے اپنا خواب سنانا شروع کیا " بیٹا میں نے دیکھا کہ میں ایک صحرا میں گم ہوگئی ہوں ۔ ایسے میں ایک چیل میرے پاس آئی اور اس نے 3 دفعہ زور زور سے بولا ماجد ۔ ۔ ماجد ۔ ۔ ماجد !!! بس پھر خواب ختم ہوگیا اور میری آنکھ کھل گئی ۔ ذرا بتاؤ تو اس کی کیا تعبیر ہوئی ؟ " چور سوچ میں پڑ گیا ۔ اتنے میں برابر والے کمرے سے بڑھیا کا نوجوان بیٹا ماجد اپنا نام زور زور سے سن کر اٹھ گیا اور اندر آکر چور کی ...

اصلی اور نقلی تاجر

 اصلی اور نسلی تاجر  چالیس سال گزر گئے ہیں اس بات کو، لیکن مجھے آج بھی اس دکاندار اور اس دکاندار کے بیٹے کی شکل ہر زاویئے سے یاد ہے۔  جیسے ہی میرا مڈل سکول کا نتیجہ اخباروں میں چھپا، میرے تو پاؤں زمین پر نہیں ٹک رہے تھے۔ حالانکہ میں نے کوئی معرکہ بھی نہیں مارا تھا۔ بس آٹھویں جماعت کو فرسٹ ڈویژن میں پاس کیا تھا۔ لیکن مجھے کچھ بھی نہیں سوجھ رہا تھا کہ اپنی خوشی کا کیسے اظہار کروں۔  دوسرے دن میں نے منصوبہ بنایا کہ اپنے قصبے "سویداء" سے "دمشق" جا کر سیر کر کے آتا ہوں۔ میرے لیئے امتحان میں پاس ہونے کا اس سے بڑا جشن نہیں ہو سکتا تھا۔ میری جیب میں ایک "لیرے" کا سکہ تھا اور پانچ لیرے کا کڑکتا نوٹ۔  میں نے سیدھا بس کے اڈے پر جا کر دم لیا۔ بس والے نےسکے والا ایک لیرا کرایہ لے لیا، باقی کے پانچ لیرے میرے جیب میں موجود تھے۔ میں نے منصوبہ بنا لیا تھا کہ ان پیسوں سے دمشقی مٹھائی گھر لے کر جاؤنگا اور مزے کرونگا۔ میرا شامی کیک خریدنے کا تو پکا ارادہ تھا۔  دمشق کے بازار ایک سے بڑھ کر ایک خوبصورت۔ الصالحیہ بازار اور الحمیدیہ بازار کی تو کیا ہی بات تھی۔ وہیں جابی گیٹ کے پاس ...

مطالعہ سے کیا ملتا ہے

 *مطالعہ سے کیا ملتا ہے؟* ۔۔۔مطالعہ انسان کے لئے اخلاق کا معیار ہے۔ *(ڈاکٹر اقبال)* ۔۔۔ بری صحبت سے تنہائی اچھی ہے، لیکن تنہائی سے پریشان ہو جانے کا اندیشہ ہے، اس لئے اچھی کتابوں کے مطالعے کی ضرورت ہے۔ *(امام غزالی)* ۔۔۔ تیل کے لئے پیسہ نہ ہونے کی وجہ سے میں رات کو چوکیداروں کی قندیلوں کے پاس کھڑے ہوکر کتاب کا مطالعہ کرتا تھا۔ *(حکیم ابو نصر فارابی)* ۔۔۔ورزش سے جسم مضبوط ہوتا ہے اور مطالعے کی دماغ کے لئے وہی اہمیت ہے جو ورزش کی جسم کے لئے۔ *(ایڈیسن)* ۔۔۔ مطالعہ سے انسان کی تکمیل ہوتی ہے۔ *(بیکن)* ۔۔۔مطالعے کی عادت اختیار کر لینے کا مطلب یہ ہے کہ آپ نے گویا دنیا جہاں کے دکھوں سے بچنے کے لئے ایک محفوظ پناہ گاہ تیار کرلی ہے۔  *(سمر سٹ ماہم)* ۔۔۔ تین دن بغیر مطالعہ گزار لینے کے بعد چوتھے روز گفتگو میں پھیکا پن آجاتا ہے۔ *(چینی ضرب المثل)* ۔۔۔انسان قدرتی مناظر اور کتابوں کے مطالعے سے بہت کچھ سیکھ سکتا ہے۔ *(سسرو)* ۔۔۔مطالعے کی بدولت ایک طرف تمہاری معلومات میں اضافہ ہوگا اوردوسری طرف تمہاری شخصیت دلچسپ بن جائے گی۔ *(وائٹی)* ۔۔۔دماغ کے لئے مطالعے کی وہی اہمیت ہے جو کنول کے لئے پانی ک...

Fun

 ‏ایک نکٹھو کو بیوی نے کام کاج کے لیے کہا ...سست الوجود کے پاس اور تو کچھ نہ تھا ، ایک مرغی تھی اٹھائی اور بازار کو چل دیا کہ بیچ کے کاروبار کا آغاز کرے - راستے میں مرغی ہاتھ سے نکل بھاگی اور ایک گھر میں گھس گئی --- وہ مرغی کے پیچھے گھر کے اندر گھس گیا ...  ‏ ‏مرغی کو پکڑ کے سیدھا ہوا ہی تھا کہ خوش رو خاتون خانہ پر نظر پڑی ..ابھی نظر "چار ہوئی تھی کہ باہر سے آہٹ سنائی دی ..خاتون گھبرائی اور بولی کہ اس کا خاوند آ گیا ہے اور بہت شکی مزاج ہے ، اور ظالم بھی -  ‏خاتون نے جلدی سے اسے ایک الماری میں گھسا دیا ...... ‏ ‏لیکن وہاں ایک صاحب پہلے سے "تشریف فرماء " تھے - ‏اب اندر دبکے نکٹھو کو کاروبار سوجھا ..آئیڈیا تو کسی جگہ بھی آ سکتا ہے - سو اس نے دوسرے صاحب کو کہا کہ : ‏"مرغی خریدو گے ؟" ‏اس نے بھنا کے کہا کہ یہ کوئی جگہ ہے اس کام کی ؟ ‏"خریدتے ہو یا شور کروں ؟؟؟" ‏مجبور  ‏ ‏ہو کے اس نے کہا کہ :  ‏" بولو کتنے کی ؟ ‏سو رپے کی ..... ‏اتنی مہنگی ........؟ ‏"خریدتے ہو یا شور کروں ؟؟؟ ‏"سو روپے کی مرغی بیچ کے نکٹھو بہت خوش ہوا ...ایک دم دماغ میں روش...

سلطانی اذکار کی ترتیب

 سلطانی اذکار کی ترتیب جو حضرت سلطان باہو کے طفیل ہمیں میسر ہے۔۔,👇 نفس کا مقام صوفیاءکرام  نے دو طرح سے بیان کیا ھے کسی شخص میں اگر تکبر حسد غرور کا مادہ زیادہ ھے تو اسکا نفس دماغ یعنی سر میں ھے   اور جس شخص میں حرص شہوت اور نفسانی خواہشات کا غلبہ ھوتا ھے اسکا نفس زیر ناف ھوتا ھے   جب مرشد کریم کی توجہ اور اوراد و ازکار کی پابندی مرید کرتا ھے تو نفس کی صفات مغلوب ھونے لگتی ھے اورنفس ترقی کی جانب سفر کرنے لگتا ھے  نفس کی اقسام   نفس امارہ جو سراسر گناھوں اور دنیا کی محبت کی جانب راغب رہتا ھے  نفس لوامہ  یہ نفس ملامت کرنے والا ھے مگر یہ بھی نفس گناہ کرواتا ھے پھر ملامت کرتا ھے   نفس ملہمہ پر پہنچ کر نفس گناھوں سے نکل آتا ھے سالک کو اس نفس میں راحت میسر آتی ھے یہ نفس سراپا ذاتِ باری کی جانب متوجہ رہتا ھے   نفس مطمئنہ یہ نفس کامل اطمینان والا نفس ھے جس کے بارے میں سورہ فجر میں فرماتا ھے اللہ عزوجل   اے اطمینان پانے والے نفس آ داخل ھو جا میرے بندوں میں داخل ھو جا میری جنت میں اس حال میں کہ تیرا رب تجھ سے را...

حضرت جنید بغدادی کے پاس پرندے کا واقعہ

 حضرت جنید بغدادیؒ کے پاس کسی نے ایک پرندہ بطور تحفہ بھیجا‘ آپ نے اسے قبول فرما کر پنجرے میں بند کردیا اور کچھ مدت اپنے پاس رکھ کر ایک دن اسے آزاد کردیا۔ کسی نے پوچھا:’’حضرت آپ نے اسے آزاد کیوں کردیا؟‘‘ آپؒ نے فرمایا:’’مجھ سے اس پرندے نے بڑی منت سے کہا تھا اے جنید!افسوس ہے کہ تُو تو اپنے دوستوں سے ملاقات کا لطف اٹھائے اور مجھے میرے دوستوں سےملنے سے دور رکھے اور پنجرے میں بند رکھے۔‘‘مجھے اس پر رحم آیا اور میں نے اسے چھوڑ دیا‘ اڑتے وقت وہ کہنے لگا: ’’پرندہ یا جانور جب تک اللہ کے ذکر میں مصروف رہتا ہے آزاد رہتا ہے اور جہاں اس پر غفلت طاری ہوتی ہے قید میں مبتلا ہوجاتا ہے۔‘‘اے جنید! میں یادِ الٰہی سے صرف ایک دن غافل رہا تھا جس کی سزا میں مجھے پنجرے کی سخت سزا بھگتنا پڑی۔ ہائے ان لوگوں کا کیا ہوگا جو اکثر اوقات اللہ کے ذکر سے غافل رہتے ہیں۔ اے جنیدؒ میں آپ کے سامنے پکا وعدہ کرتا ہوں کہ آئندہ کبھی ذکر الٰہی سے غافل نہیں رہوں گا۔‘‘ یہ کہہ کر وہ پرندہ اڑ گیا۔ پھروہ پرندہ حضرت جنید بغدادیؒ کی زیارت کے لیے آتا اور ان کے ہمراہ دستر خوان پر دانے وغیرہ بھی کھایا کرتا‘ جب حضرت جنید بغدادیؒ کی وفا...

Knowledge

 *🌺غلطیوں_کـو_درگـزر_کـرنا_سیکھیں🌺*  *ابو الکلام* ```اپنے بچپن کا واقعہ بیان کرتے ہیں کہ ان کی والدہ ملازمت بھی کرتی تھیں اور گھر کا کام کاج بھی وہی کرتی تھیں ۔ ایک رات کھانے کے وقت انہوں نے سالن اور جلی ہوئی روٹی میرے والد کے آگے رکھی ۔ میں والد کے رد عمل کا انتظار کرتا رہا کہ شاید وہ غصہ کا اظہار کریں مگر انہوں نے انتہائی سکون سے کھانا کھایا اور پھر مجھ سے دریافت کیا کہ آج سکول میں میرا دن کیسا گزرا ۔ مجھے یاد نہیں کہ میں نے کیا جواب دیا لیکن اسی اثنا میں میری والدہ نے روٹی جل جانے کی معذرت کی ۔ مگر میرے والد نے کہا کہ ان کو یہ روٹی کھا کر لطف آیا ۔ اسی رات اپنے والد کو شب بخیر کہنے میں ان کے کمرے میں گیا تو ان سے سوال کیا کہ کیا واقعی انہیں جلی روٹی کھا کر لطف آیا ؟ انہوں نے پیار سے مجھے اپنے بازؤں میں بھر لیا اور جواب دیا کہ تمہاری والدہ نے ایک پرمشقت دن گزارا اور پھر تھکنے کے باوجود گھر آکر ہمارے لئے کھانا بھی تیار کیا ۔۔۔۔۔ ایک جلی ہوئی روٹی کچھ نقصان نہیں پہنچاتی مگر تلخ ردعمل اور بد زبانی جذبات کو مجروح کرتی ہے ۔ میرے بچے! زندگی بے شمار ناپسندیدہ اشیا اور شخصیات سے ب...

آنسوؤں سے مٹائیں تک

 آنسو سے مٹھائی تک ایک صاحب شدید مالی تنگی کا شکار تھےکھانا پینا تو خیر پورا ہو جاتا تھا مگر رہائش کی سخت پریشانی تھی وہ ایک اللہ والے بزرگ سے عقیدت رکھتے تھے… حالات سے تنگ ہو کر ان کی خدمت میں حاضر ہوئے… اور عرض کیا کہ حضرت! بہت تکلیف ہے، بہت پریشانی ہے… بس ایک کمرے کا گھر ہے… اس میں خود بھی رہتا ہوں میری بیوی اور چار بچے بھی ساتھ ہیں… بوڑھی والدہ اور دو بہنیں بھی ساتھ ہیں اور خاندان کی ایک بوڑھی رشتہ دار بیوہ خاتون بھی میرے زیر کفالت ہیں اتنے سارے افراد اور ایک کمرہ بہت سخت پریشانی ہے یہ کہتے ہوئے ان کے آنسو بار بار چھلک پڑے… بزرگ نے گردن جھکائی ، غور کیا اور فرمایا… تمہارا مسئلہ حل ہو جائے گا… ایک مرغا لے آؤ … اور اسے بھی اپنے کمرے میں ساتھ رکھ لو وہ صاحب خوشی خوشی گئے… مرغا لیا اور اسے بھی کمرے میں رکھ لیا… ایک ہفتے بعد بزرگوں کے پاس حاضر ہوئے تو پہلے سے زیادہ غمزدہ اور دکھی تھے… حضرت ! مسئلہ بالکل حل نہیں ہوا… بلکہ اب تو اور بڑھ گیا ہے… مرغا شور مچاتا ہے، گندگی پھیلاتا ہے… بزرگ نےپھر گردن جھکائی، تھوڑا سا سوچا اور فرمایا اب میں سمجھاتمہارا مسئلہ تھوڑا بڑا ہے… تم ایک بکرا ل...

اخلاقیات

 یہ تصوریر ہائی سیکنڈری سکول باگڑیاں کے باہر کی ہے۔۔ ایک طرف سے لڑکیاں آ رہی ہیں جب کہ دوسری طرف لڑکے جا رہے ہیں۔۔ رپورٹر نے یہ فوٹو بنائی اور آگے چل دیا۔۔۔ جب دفتر جا کر اس نے فوٹو غور سے دیکھی تو اسنے دیکھا کہ کوئئ بھی لڑکا کسی لڑکی کی طرف نہی دیکھ رہا بلکہ سب کے رخ دوسری طرف ہیں۔۔ اور لائن میں کھڑے ہیں۔۔ وہ اگلے دن واپس آیا اور لڑکوں سے پوچھنے لگ گیا کہ اس کی کیا وجہ ہے۔۔ اتنا ڈسپلن اور اتنی عزت یہ سب کیسے۔۔ اوور آل تو یہ چیز کہیں نظر نہیں آتی۔۔ تو لڑکوں نے جواب دیا کہ سر ہمارے سکول میں روزانہ پہلا ایک گھنٹے کا پیریڈ اخلاقیات پر ہوتا ہے۔۔۔۔ جس میں ہمیں اسلام کی روشنی میں معاشرے میں رہن سہن، لوگوں سے برتاؤ، لین دین غرض ایک ایک چیز پر تفصیلی لیکچر دیا جاتا ہے۔۔۔۔  پھر انگلش میتھ فزکس کیمسٹری بعد میں پڑھائی جاتی ہے۔۔ پہلے اخلاقیات سکھائی جاتی ہیں۔۔۔ اور یہ سب اسی کا نتیجہ ہے کہ بغیر کسی ٹیچر کے ڈنڈے کے ڈر خوف کے ہم خود ہی اس ڈسپلن کا مظاہرہ کر رہے ہیں جو آپ دیکھ رہے ہیں۔۔ اور یہ سب صرف یہاں تک نہیں ہے بلکہ الحمدللہ کھیل کے میدان میں ہوں یا گھر یا کسی دفتر میں کسی گاڑی میں غرض ...

Fun

 *ایک گاؤں کے چوہدری کے بیٹے کی شادی تھی چوہدری صاحب نے ایک انوکھا فیصلہ کیا کہ پورے گاؤں کو اس شادی کی خوشی میں شامل کیا جائے.* *اس کے لیے انہوں نے اعلان کروا دیا کہ بیٹے کی شادی کی خوشی میں پنڈ کے ہر گھر کو ایک جانور تحفے میں دیا جائے گا۔* *مزید یہ کہ جس گھر میں مرد🤴🏼 کا راج ہو گا وہاں ایک گھوڑا 🐎  دیا جائے گا* *اور جس گھر میں عورت👸🏼 کا راج ہوگا وہاں ایک مرغی🐓 دی جائیگی۔* *چوہدری صاحب نے اپنے کار خاص گامے کو جانوروں کی ترسیل کا کام سونپ دیا۔* *پہلے ہی گھر میں گاما دونوں میاں بیوی کو سامنے بٹھا کر پوچھتا ہے کہ گھر کے فیصلے کون کرتا ہے۔۔؟* *مرد بولا : میں🤴🏼* *گامے نے جواب دیا کہ جناب سارے گھوڑے کسی نا کسی کے ہو گئے ہیں، اب صرف تین باقی ہیں؛ ایک کالا، ایک سرخ اور ایک چینا۔ جو تمھیں پسند ہے وہ بتا دو؛* *مرد نے فوراً جواب دیا کہ مجھے چینا پسند ہے۔* *پاس ہی بیٹھی بیوی نے برا سا منہ بناتے ہوئے اپنے خاوند کو ٹوکا اور اونچی آواز میں بولی۔ نہیں۔۔ نہیں۔۔ ہم کالا لیں گے،* *میں نے دیکھا ہوا ہے، اس کے ماتھے پہ سفید پھلی ہے، وہ بڑا سوہنا ہے۔* *مرد نے کہا کہ چلو کالا ہی دے دو👸🏼🤭*...

Islamic knowledge

 ‏کچھ لوگ حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ کے پاس ایک نامزد گورنر کی شکایت لیکر حاضر ھوئے ۔امیر المومنین نے دریافت کیا کیوں ائے ھو۔ لوگوں نے بتایا نامزد گورنر کی 4 شکایات لیکر آئے ھیں ۔حضرت عمر فاروق رضی اللّٰہ عنہ نے فرمایا کیا شکایات ھیں ۔ایک نے گنوانا شروع کردیا ۔‏امیر المومنین ۔1- پہلے وہ فجر کے بعد بیٹھکر دین سکھاتے تھے اور دیر تک مسجد میں رھتے تھے ۔اب فجر پڑھا کر چلے جاتے ہیں ۔ 2- پہلے وہ ناغہ نھی کرتے تھے ۔اب ناغہ کرتے ھیں ۔ 3- پہلے وہ رات کو بھی ملتے تھے اب صرف دن میں ملتے ھیں ۔ ‏4- اچانک انکو  کیا ھوجاتا ھے کہ بھت آہ بکا اور رونا شروع کردیتے ہیں اور دیر تک چپ نھی ھوتے ۔یہ ھمیں مسجد میں اچھا نھی لگتا ۔ بس امیر المومنین ۔۔ گورنر کا نام سعید بن عامر تھا ۔انکو بلوایا گیا ۔اور امیر المومنین نے شکایات انکے سامنے رکھکر جواب مانگا ۔ گورنر کچھ دیر خاموش‏رھے پھر بولے ۔اللّٰہ نے میرا راز کھول دیا ۔امیر المومنین سب کچھ درست ھے ۔پہلی شکایت کی وجہ میری 40 سال کی ساتھئ بیوی آجکل بھت بیمار ھے میں فجر کے بعد جاکر اسکے لئے ناشتہ بناتا ھوں اسکے کپڑے گندے ھوں تو خود بدلواتا ھوں ۔اولاد ھے نا...

Fun

 *‏ایک چوہے نے ہیرے کو نگل لیا اور ہیرا کے مالک نے چوہے کو مارنے کے لئے ایک شخص سے رابطہ کیا۔* *‏جب شکاری چوہے کو مارنے کے لئے پہنچا تو وہاں ایک ہزار سے زیادہ چوہے اکھٹے تھےمگر ایک چوہا سب سے الگ بیٹھا ہوا تھا۔شکاری نے سب سے الگ بیٹھےچوہے کو دیکھا اور اسے مار ڈالا اور مالکان حیران تھے کہ یہی وہی چوہا تھا جس نے ہیرا نگل لیا تھا!حیران ہیرے کے مالک نے پوچھا: "آپ کو کیسے پتہ چلا کہ یہ وہی چوہا تھا؟"* *‏شکاری نے جواب دیا: "بہت آسان ،‏جب کم ظرف اور بیوقوف امیر ہوجاتے ہیں ، تو وہ دوسروں کے ساتھ  ملنا اور بیھٹنا چھوڑ دیتے ہیں،، !!! "یہ لطیفہ نہیں تلخ حقیقت ہے* ‏😞😞😞😞😞😞😞😞

Allama Iqbal

 ‏علامہ اقبال یورپ کے دورے پر تھے- ایک روز شام کے وقت ایک پارک میں بچوں کو کھیلتے دیکھ لطف اندوز ہورہے تھے- اچانک ان کی نگاہ پارک کے کونے میں بیٹھے ایک ایسے بچے پر پڑی جو پڑھائی کر رہا تھا- علامہ اقبال کو حیرت ہوئی- کیونکہ وہ بچوں کی فطرت (child psychology) سے ‏بخوبی واقف تھے، اس لئے بچے کو پڑھتا دیکھ انہیں ذرا تعجب ہوا- انہیں عجیب لگا کہ ایک بچہ اس ماحول میں پڑھ بھی سکتا ہے- انہیں یہ بچہ کچھ extra ordinary لگا- وہ اٹھ کر اس بچے کے پاس گئے،  اور اس سے بولے، ‏کیا آپ کو کھیلنا پسند نہیں؟" بچے کے جواب نے انہیں حیران کردیا- " ہم دنیا میں مٹھی بھر ہیں، اگر میں کھیلنے میں وقت ضائع کروں گا تو میری قوم مٹ جائے گی،  مجھے اپنی قوم کو بچانا ہے-" علامہ: "آپ کس قوم سے ہو"؟ بچہ: " میں یہو...*.دی ہوں"- " میں یہو...*دی ہوں " ‏یہ الفاظ اور یہ عزم، علامہ اقبال کے ہوش فاختہ ہوگئے- ان کاذہن کسی اور ہی دنیا میں چلا گیا- اور آنکھوں سے بے ساختہ آنسو بہنے لگے- وہ یونان، اسپین، مصر، ایران کی فتح کی کہانیوں سے لیکر ان کو گنوا دینے تک کی‏وجوہات کا سفر کرنے لگے- شاید د...

Islamic knowledge

 4 in 1 *اچھے قصّے کا انتخاب کیجیئے*      *وجہِ انتخاب بتایئے* *نمبر 1*  حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم اپنے اصحاب کے ساتھ بیٹھ کر کبھی کبھار خوش طبعی اور مزاح فرمایا کرتے تھے۔ یوں بھی ہوتا کہ وہ مجلس مستقل ایک واقعہ اور قصّہ بن جایا کرتی۔ ایک مرتبہ نبی کریمؐ اپنے رفقاء سیدنا ابوبکر صدیق، عمر فاروق اور عثمانؓ کی معیت میں علیؓ کے گھر تشریف لے گئے۔ سیدنا علیؓ کی اہلیہ سیدہ فاطمہؓ نے شہد کا ایک پیالہ ان حضرات کی مہمان داری کی خاطر پیش کیا۔ شہد اور خوبصورت چمکدار پیالہ۔۔۔ اتفاق سے اس پیالے میں اک بال گر گیا۔ آپؐ نے وہ پیالہ خلفائے راشدین کے سامنے رکھا اور فرمایا: آپ میں سے ہر ایک اس پیالے کے متعلق اپنی رائے پیش کرے۔ *حضرت ابوبکر صدیقؓ* فرمانے لگے کہ *"میرے نزدیک مومن کا دل اس پیالے کی طرح چمکدار ہے، اور اس کے دل میں ایمان شہد سے زیادہ شیریں ہے، لیکن اس ایمان کو موت تک باحفاظت لے جانا بال سے زیادہ باریک ہے۔"* *حضرت عمرؓ* فرمانے لگے کہ  *"حکومت اس پیالے سے زیادہ چمکدار ہے اور حکمرانی شہد سے زیادہ شیریں ہے لیکن حکومت میں عدل وانصاف کرنا بال سے زیادہ باریک ہے۔"* *حضر...

Islamic knowledge

‎ہر(30 دن) میں ایک بار قرآن مجید  ختم کرنے کا طریقہ ‎‏- الفجر :  4 صفحات ‎‏- الظهر :  4 صفحات ‎‏- العصر :  4 صفحات ‎‏- المغرب : 4 صفحات ‎‏- العشاء  : 4 صفحات ‎‏ ‎ہر (15 دن) میں ایک بار قرآن مجید  ختم کرنے کا طریقہ ‎‏- الفجر : 8 صفحات ‎‏- الظهر : 8 صفحات ‎‏- العصر : 8 صفحات ‎‏- المغرب :8 صفحات ‎‏- العشاء : 8 صفحات ‎‏ ہر (12 دن) میں ایک بار قرآن مجید ختم کرنے کا طریقہ ‎‏- الفجر : 10 صفحات ‎‏- الظهر : 10 صفحات ‎‏- العصر : 10 صفحات ‎‏- المغرب : 10 صفحات ‎‏- العشاء : 10 صفحات ‎ہر (10 دن) میں ایک بار قرآن مجید  ختم کرنے کا طریقہ ‎‏- الفجر : 12 صفحة ‎‏- الظهر : 12 صفحة ‎‏- العصر : 12 صفحة ‎‏- المغرب : 12 صفحة ‎‏- العشاء : 12 صفحة ‎‏ *بلند عزم و ہمت والے احباب کے لیے* ‎ ‎ہر (6 دن) میں ایک بار قرآن مجید  ختم کرنے کا طریقہ ‎‏- الفجر : 20 صفحة ‎‏- الظهر : 20 صفحة ‎‏- العصر : 20 صفحة ‎‏- المغرب : 20 صفحة ‎‏- العشاء : 20 صفحة ‎‏اپنے دوست احباب کیساتھ بھی شئیر کیجئیے کیوں کہ جتنے لوگ قرآن مجید ختم کرتے جائیں گے ان کے ثواب میں آپ کا بھی حصہ ہوگا *🇵🇰*

Islamic knowledge

چالیس مردوں کے برابر قوت حاصل کرنے کے لئے طب نبویﷺ کا ایک نسخہ. "بہی" (Quince)بھی ایسا پھل ہے جو آڑواور سیب سے مشابہہ ہے اور اسکا احادیث میں کافی ذکر موجود ہے۔ اس سے یہ بھی ثابت ہوتا ہے کہ" بہی" کھانے والی خواتین خوبصورت بچے پیدا کرتی ہیں۔مردوں میں چالیس افراد کے برابر قوت عودکر  آتی ہے۔اس میں بیک وقت کئی طرح کے وٹامن اور معدنیا ت شامل ہیں ۔"بہی "کا مربہ اس حوالے سے بہترین غذا ہے جو نہار منہ کھایا جائے تو دل کے عوارض سے بچاتا ہے۔ ابن ماجہ نے اپنی سنن میں حضرت طلحہ بن عبیداللہ ؓسے روایت کیا ہے کہ میں رسول اللہﷺ کی خدمت میں حاضر ہوا ۔آپﷺ کے ہاتھ میں ایک "بہی" تھی‘ مجھے دیکھ کر آپﷺ نے فرمایا‘ آجا طلحہ اسے لے لو اس لئے کہ یہ دل کو تقویت پہنچاتی ہے“اسی حدیث کو نسائی شریف  نے دوسرے طریقہ سے بیان کیا ہے”حضرت طلحہ بن عبیداللہ  نے بیان کیا کہ میں خدمت نبویﷺ میں حاضر ہوا نبیﷺ صحابہؓ کی ایک جماعت کے ساتھ تشریف فرما تھے‘ آپﷺ کے ہاتھ میں ایک "بہی" تھی جس کو الٹ پلٹ کررہے تھے‘ جب میں آپﷺ کے پاس بیٹھ گیا تو آپﷺ نے "بہی" میری طرف بڑھائی پھر ف...

Islamic knowledge

 ‏بخت نصر اپنے زمانے کا سفاک ترین اور ظالم بادشاہ تھا،اکثر مورخین کہتے ہیں کہ اس کے دماغ میں ہر لمحہ '' فتح کر لو‘‘ کا بھوت سمائے رہتا تھا۔  بخت نصر کا باپ ''نبو لاسر‘‘ بابل کا بادشاہ تھا۔ باپ نے صلاحیتوں کو بھانپتے ہوئے اسے مصر پر حملے کے لئے بھیجا۔ اس نے زمانہ ‏شہزادگی میں ہی مصر فتح کر ڈالا۔ اپنے باپ نبو لاسر کی وفات کے بعد یہ تخت نشیں ہوا۔ اس کے عہد سلطنت میں زیادہ تر دولت بابل کی قلعہ بندی اور تعمیرات پر خرچ ہوتی رہی، اس کا محل عجوبہ تھا۔اس کے تعمیر کردہ ''معلق باغات‘‘ دنیا کے سات قدیم عجائبات میں دوسرے نمبر پر شمار‏ہوتے ہیں ۔ ایک روایت کے مطابق اس نے یہ باغات اپنی ملکہ شاہ بانو(ایرانی) کی خوشی کی خاطر تعمیر کروائے تھے کیونکہ وہ ہر وقت اپنے ملک کی سرسبز و شاداب وادیوں کو یاد کرتی رہتی تھی،80 فٹ بلند یہ باغات معلق نہ تھے بلکہ ایسی جگہ لگائے گئے تھے جو درجہ بدرجہ بلند ہوتی‏ہوئی 350 فٹ تک پہنچ گئی تھی۔ ان باغات کے علاوہ بنو نصر کے زمانے میں بابل علم وادب اور تہذیب و تمدن کا بڑا مرکز بھی مانا جاتا تھا۔  یہ چھٹی صدی قبل مسیح کی بات ہے ،بنی اسر۔۔۔۔۔۔ائیل کی سرکشی...

سچا واقعہ

 *ایک ایسا سچا واقعہ جس کو پڑھنے سے بندے کا ایمان  تازہ  ھوجائے.* عبداللہ طاہر جب خراسان کے گورنر تھے اور نیشاپور اس کا دارالحکومت تھا تو ایک لوہار شہر ہرات سے نیشاپور گیا اور چند دنوں تک وہاں کاروبار کیا۔ پھر اپنے اہل و عیال سے ملاقات کے لئے وطن لوٹنے کا ارادہ کیا اور رات کے پچھلے پہر سفر کرنا شروع کردیا۔ ان ہی دنوں عبد اللہ طاہر نے سپاہیوں کو حکم دے رکھا تھا کہ وہ شہر کے راستوں کو محفوظ بنائیں تاکہ کسی مسافر کو کوئی خطرہ لاحق نہ ہو۔  اتفاق ایسا ہوا کہ سپاہیوں نے اسی رات چند چوروں کو گرفتار کیا اور امیر خراسان (عبد اللہ طاہر) کو اسکی خبر بھی پہنچا دی لیکن اچانک ان میں سے ایک چور بھاگ گیا۔ اب یہ گھبرائے اگر امیر کو معلوم ہوگیا کہ ایک چور بھاگ گیا ہے تو وہ ہمیں سزا دے گا۔ اتنے میں انہیں سفر کرتا ہوا یہ (لوہار) نظر آیا۔ انھوں نے اپنی جان بچانے کی خاطر اس بےگناہ شخص کوفوراً گرفتار کرلیا اور باقی چوروں کے ساتھ اسے بھی امیر کے سامنے پیش کردیا۔ امیرخراسان نے سمجھا کہ یہ سب چوری کرتے ہوئے پکڑے گئے ہیں اس لئے مزید کسی تفتیش و تحقیق کے بغیر سب کو قید کرنے کا حکم دے دیا۔ نیک ...

Fun

 ‏مولوی صاحب ایک دن اپنی زوجہ سے کہنے لگے "بَھلیے لوکے میرا تو جب مُوڈ ہوتا ہے جگا لیتا ہوں، تمہارا بھی کبھی مُوڈ رومانٹک ہو تو بتایا کرو" ‏وہ کہنے لگیں مجھے کہتے ہوئے شرم آتی ہے ‏مولوی صاحب نے کہا باہر الماری میں وہ جو ایک ڈبہ پڑا ہے جس دن موڈ ہو عشاء سے پہلے الٹا کر دیا کرنا ‏دوسرے دن مولوی صاحب عشا کے بعد گھر آئے تو ڈبہ الٹا پڑا تھا، خوشی خوشی کمرے کو گئے ‏یہ سلسلہ ایک ہفتہ جاری رہا، ہر گزرتے دن ڈبہ الٹا پڑا ہوتا تھا اور مولوی پچھلے دن سے کم خوشی کے ساتھ کمرے کو روانہ ہو جاتا ‏آٹھویں دن مولوی صاحب عشا کے بعد گھر نہیں آئے ‏زوجہ کو فکر ہوئی تو بچے کو بھیجا کہ مسجد سے ابا کی خیر خبر لاؤ ‏بچہ گیا اور کہا کہ خیریت ہے آپ گھر نہیں آئے، مولوی صاحب نے کہا پہلے گھر جاؤ اور دیکھ آؤ ڈبہ الٹا پڑا ہے یا سیدھا ‏بچہ دیکھ کر واپس آیا اور بتایا کہ ڈبہ الٹا پڑا ہے ‏مولوی صاحب  "بس فیر پُتر یا ابا رکھو تے یا ڈبہ رکھو". 🤣🤣🤪😅😂

Islamic knowledge

 یاجوج و ماجوج _______ حضرت نوح علیہ السلام کے تیسرے بیٹے یافث کی اولاد میں سے ہیں، یہ انسانی نسل کے دو بڑے وحشی قبیلے گزر چکے ہیں، جو اپنے اِرد گرد رہنے والوں پر بہت ظلم اور زیادتیاں کرتے اور انسانی بستیاں تک تاراج کر دیتے تھے۔  قرآن مجید کی آیات، توریت کے مطالب اور تاریخی شواہد سے معلوم ہوتا ہے کہ یہ لوگ شمال مشرقی ایشیا میں زندگی بسر کرتے تھے اور اپنے وحشیانہ حملوں کے نتیجہ میں ایشیا کے جنوبی اور مغربی علاقوں میں مصیبت برپا کرتے تھے، بعض تاریخ دانوں نے ان کے رہائشی علاقے کو ماسکو اور توبل سیک کے آس پاس بتلایا ہے اور بعض کا خیال ہے کہ یاجوج و ماجوج کے شہر تبت اور چین سے بحر منجمد شمالی تک اور مغرب میں ترکستان تک پھیلے ہوئے تھے۔ حضرت ذوالقرنین کے زمانے میں یاجوج و ماجوج کے حملے وبال جان بن گئے تھے، ان کی روک تھام کے لئے ذوالقرنین نے پہاڑوں کے مابین اونچی اور مضبوط سد (دیوار) تعمیر فرمائی، ذوالقرنین اور سدِ ذوالقرنین کا ذکر قرآن کریم کی سورة الکہف میں موجود ہے، جس ذوالقرنین کا قرآن میں ذکر ہے، تاریخی طور پر وہ کون شخص ہے، تاریخ کی مشہور شخصیتوں میں یہ داستان کس پر منطبق ہوتی ہ...

Islamic knowledge

 •              👈 *مطمئن_آدمی* 👉 ایک صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا جنہیں نہایت مطمئن پایا۔   باتوں باتوں میں کچھ ایسے راز کُُھلے کہ اپنی زندگی بیکار نظر آنے لگی ۔ بولے کہ بہت زیادہ امیر آدمی نہیں ہوں مگر ہر وقت گھر میں چھوٹی پانی کی ڈسپوزیبل بوتلیں رکھتا ہوں اور گرمی کے موسم میں جب بھی باہر نکلتا ہوں تو ۲-۳ ٹھنڈی کی ہوئی بوتلیں ساتھ رکھ لیتا ہوں اور منزل تک پہنچتے ہوئے راہ چلتے سائیکل سوار، کسی دھوپ میں کھڑے چوکیدار یا مالی وغیرہ کو پکڑا دیتا ہوں اور ان سے آسمان کو چھونے والی دعائیں لے لیتا ہوں ۔   بازار آتے جاتے ایک دو شوارمے خرید لیتا ہوں اور کسی مناسب شخص کو جو اس کا حقدار لگتا ہو پکڑا دیتا ہوں۔    مسجد کے پیش امام کا جس دوکان میں ادھار چلتا ہے، وہاں اس کا پچھلا کھاتا مہینے میں ایک آدھ دفعہ کلیئر کر آتا ہوں۔    مسجد صاف کرنے والے خادموں کے گھر کا کرایہ تھوڑا سا ہی ہوتا ہے تو وہ ادا کر آتا ہوں یہ سوچتے ہوئے کہ یہ اللہ کے گھر کے خادم ہیں۔    علاقے کے میڈیکل اسٹور والے کو کچھ رقم دے آتا ہوں کہ غریب دیہاڑی دارو...

Islamic knowledge

 روایت میں آ تا ہے کہ ایک دفعہ ایک شخص ہمارے پیارے نبی کریم ﷺ کے پاس آیا اور آ کر کہنے لگا یا رسول ﷺ دنیا نے میری طرف سے پیٹھ پھیر لی ہے مطلب کہ کھانے پینے کو کچھ بھی نہیں روز گار سے بہت زیادہ تنگ ہوں حالات سے بہت زیادہ پریشان اور تنگ ہوں۔ اور آپ کے پاس آ یا ہوں تو آپ ﷺ نے اس شخص کی طرف دیکھا اور کہا کہ تم ملا ئکہ کی نماز اور اللہ کی مخلوق کی تسبیح سےکیوں غافل ہو گئے ہو۔اللہ رب العزت اسی کے صدقے سب کو رزق دیتا ہے۔ آپ ﷺ نے اس شخص سے فر ما یا کہ جب صبح صادق طلوع ہو تو یہ تسبیح ایک سو مرتبہ پڑ ھنی ہے۔ صبح جب فجر کی نماز کا وقت ہو تو نماز ِ فجر کی دو سنت ادا کرنے کے بعد یہ ایک تسبیح کو سو مرتبہ پڑ ھنا ہے فجر کے دو فرائض ادا کرنے سے پہلے پہلے اپنی تسبیح پوری کر نی ہے۔ وہ تسبیح کون سی ہے۔ سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم واستغفر اللہ ۔ اس چھوٹے سے وظیفے کو آپ نے سو مرتبہ کر نا ہے۔ سرکارِ دو جہاں رحمت اللعالمین نے ارشاد فر مایا کہ اس وظیفے کو کرنے کے بعد دنیا تمہارے پاس ذلیل ہو کر آئے گی۔اس وظیفے کو فجر کی دو سنت ادا کر نے کے بعد جو بھی کر ے گا۔ دنیا اس کے پاس ذلیل و رسوا ہو ک...

Islamic knowledge

 #_ننگے_بدن_والا  ایک انسان تھا جسے دنیا "ضرار بن ازور ؓ " کے نام سے جانتی تھی! ۔ ۔ ۔ یہ ایک ایسے انسان تھے کہ اس دور میں دشمن ان کے نام سے کانپ اٹھتے تھے اور انکی راہ میں آنے سے کتراتے تھے۔ جنگ ہوتی تھی تو سارے دشمن اور فوجیں زرہ اور جنگی لباس پہن کر جنگ لڑتے تھے۔ لیکن آفریں حضرت ضرار ؓ پر, زرہ تو درکنار اپنا کرتا بھی اتار دیتے تھے۔ لمبے بال لہراتے چمکتے بدن کے ساتھ جب میدان میں اترتے تھے تو ان کے پیچھے دھول نظر آتی تھی اور انکے آگے لاشیں۔ اتنی پھرتی، تیزی اور بہادری سے لڑتے تھے کہ دشمن کے صفیں چیر کر نکل جاتے تھے۔ ان کی بہادری نے بےشمار مرتبہ حضرت خالد بن ولید ؓ کو تعریف کرنے اور انعام و کرام دینے پر مجبور کیا۔ دشمنوں میں وہ "ننگے بدن والا" کے نام سے مشہور تھے۔ رومیوں کے لاکھوں کی تعداد پر مشتمل لشکر سے جنگِ اجنادین جاری تھی۔ حضرت ضرارؓ حسب معمول میدان میں اترے اور صف آراء دشمن فوج پر طوفان کی طرح ٹوٹ پڑے, اتنی تیزی اور بہادری سے لڑے کہ لڑتے لڑتے دشمن فوج کی صفیں چیرتے ہوئے مسلمانوں کے لشکر سے بچھڑ کر دشمن فوج کے درمیان تک پہنچ گئے۔ دشمن نے انہیں اپنے درمیاں دیکھا...

Islamic knowledge

 ‏پرانے وقتوں کا ذکر ہے بصرہ عراق کے ایک شخص نے حج کا اردہ کیا۔ جس کے لیے اُس نے دِن رات محنت مزدوری کر کے حج کے لیے اپنا زادِ راہ اکھٹا کیا۔ آج کل کے دور کی طرح اُس وقت بھی لوگ قافلوں کی صورت میں حج پر روانہ ہوتے تھے۔ قافلے کے افراد کو جمع کرنے کے لیے ایک انتظار گاہ بنائی گئی تھی ‏جو اُس کے گھر سے کچھ ہی دور تھی۔ روانگی کے روز یہ شخص اپنے گھر والوں سے وداع لے کر نکلنے لگا تو فرطِ جذبات میں سب کے آنسو نکل آئے، اور سب نے اُسے اپنی دُعاؤں اور نیک خواہشات کے سائے میں رخصت کیا۔ اِس شخص کے گھر اور قافلے کی انتظار گاہ کے درمیان ایک جنگل‏پڑتا تھا۔ یہ شخص تیز تیز قدم اُٹھاتا جا رہا تھا کہ جنگل سے کچھ پہلے ایک گھر سے اچانک کسی خاتون اور بچوں کے رونے کی آواز نے اِسے چونکا دیا۔ اُن آوازوں میں اتنا درد تھا کہ اِس سے رہا نہیں گیا۔ وہ گھر کے قریب پہنچ کر کان لگا کر کھڑا ہو گیا تو اُس نے سنا کہ وہ خاتون رو بھی رہی ‏تھی اور ساتھ ہی ساتھ اپنے بچوں سے کہہ رہی تھی "بیٹا! آج میرے پاس تمہیں کھلانے کے لیے کچھ بھی نہیں ہے، جو کچھ تھا وہ کل رات کو ہی ختم ہو گیا تھا۔۔۔!" اور بچے بھوک اور پیاس کی شدت ...

Fun

 ‏کسی گاؤں میں فوتگی ہو گئی۔ گرمی کا موسم اور میت کمرےمیں رکھ کےسب رو رہے۔ کسی نےمشورہ دیا میت کو صحن میں رکھ دیں۔ میت صحن میں رکھ دی گئی۔ اچانک کسی نےکہا بادل بن گئےہیں بارش ہو جاےگی تو میت کو اندر رکھ دیں۔ کافی دیر بعد بھی بارش نہ ہوئی تو پھر کسی نےکہا میت کو باہر رکھ دیں۔ پھر میت باہر رکھ دی گئی۔ تھوڑی دیر بعد پھر بادل آ گئے۔ پھر میت کمرےمیں رکھ دی گئی۔ لیکن بارش پھر نہیں ہوئی۔ میت دوبارہ صحن میں رکھی گئی۔ رونا دھونا جاری تھا بادل بنتےدیکھ کر کسی نےکہا اب تو کنفرم بارش ہو گی۔ 👇‏یہ سن کر مردہ اٹھ گیا اور بولا "مینوں دفنانا وی جےیا ایتھے ای رولنا ؟"😂😂 یہی حال کپتان اپنےیوتھیوں کےساتھ کر رہا خوشخبری آ گئی خوشخبری نہیں آئی تیل آگیا تیل نہیں آیا گیس آگئی گیس لیک ہو گئی پاکستان ترقی کر رہا پاکستان ترقی نہیں کر رہا۔ 👇‏تبدیلی آ رہی ہےتبدیلی جا رہی ہے بالآخر یوتھیےکپتان کوکہیں گے۔  "نہشا تبدیلی آنی وی اے یا سانوں ایتھےای رولنا" 🤣🤣🤣

Fun

 😁😁😁😁😁😁🤭 ریاضى میں کمزور دو دوست انٹرویو کیلئے تیار بیٹھے تھے،  پہلے کا نمبر آیا تو وه اندر داخل ہُوا.... آفیسر: آپ ٹرین سے سفر کر رہے ہوں اور اچانک آپ کو گرمى لگے تو  کیا کرو گے؟ امیدوار: میں کھڑکى کھول دُوں گا۔ آفیسر :  بہت خُوب، اَب بتاؤ کہ اگر وه کھڑکى 1.5 اسکوئر میٹر ہے اور ڈبے کا رقبہ 12x90 فٹ ہے اور ٹرین 80 کلومیٹر فى گھنٹہ کى رفتار سے جنوب کى طرف جا رہى ہو اور ہوا جنوب سے 5 میل فى سیکنڈ کی رفتار سے ڈبے میں داخل ہو رہى ہو تو پُورا ڈبه ٹھنڈا ہونے میں کتنا وقت درکار ہو گا؟ امیدوار نے کوشش کى مگر جواب نہ دے سکا اور وه فیل ہو گیا۔ باہر آ کر اُس نے وہ سوال اپنے  دوست کو بتایا اب اس کى بارى آئی۔۔۔ آفیسر :  آپ ٹرین میں سفرکر رہے ہوں، اچانک آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے ؟ امیدوار  :  میں اپنا کوٹ اُتار دُوں گا۔۔ آفیسر :  پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟ امیدوار : میں اپنی شرٹ اُتار دُوں گا۔ آفیسر : (چِڑ کر) پھر بھى آپ کو گرمى لگے تو کیا کرو گے؟ امیدوار  : میں اپنی بُنیان اُتار دُوں گا۔ آفیسر :(غُصے میں) اگر پھر بھى گرمى لگے تو؟...

Islamic knowledge

 ‏ایک مرتبہ عمر فاروق رضی اللہ عنہ حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر تھے کہ ایک اعرابی آیا جس کے پاس گوہ تھی کہنے لگا مجھے لات و عزیٰ کی قسم اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم‘ میں تجھ پر ہرگز ایمان نہیں لاؤں گا جب تک کہ یہ گوہ تمہاری صداقت کی گواہی نہ دے‘حضورصلی اللہ علیہ ‏وسلم نے فرمایا اچھا سنو! پھر حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ سے مخاطب ہو کر فرمایا‘ اے گوہ بول! گوہ سنتے ہی عربی زبان میں بول اٹھی‘لبیک یا رسول العالمین‘تمام سعادتیں اور کامیابیاں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے قدموں میں ہیں۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے گوہ سے پوچھا‏تم کس کی عبادت کرتی ہو‘ گوہ نے فوراً جواب دیا‘ اس کی عبادت کرتی ہوں جس کا عرش آسمان میں ہے اور زمین میں جس کی حکومت ہے اور سمندر میں جس کا راستہ ہے اور جنت میں جس کی رحمت ہے اور دوزخ میں جس کا عذاب ہے‘ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”میں‏کون ہوں“ وہ بولی‘ آپ رب العالمین کے رسول ہیں اور خاتم النبیین ہیں‘ جس نے آپؐ کو پہچان لیا وہ نجات پا گیا اور جس نے آپؐ کو نہ مانا وہ دونوں جہانوں میں نقصان پا گیا۔ اس اعرابی نے جب گوہ کی گواہی سنی تو وہ فوراً نبی ...

Islamic knowledge

 راز کی بات  بابا جی بندے کو کیسے پتہ چلتا ہے کہ الله تعالٰی اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کی نظر کرم اس پر ہو گئی ہے ؟  پُتر جب بندے کی کیفیت بدلنی شروع ہو جائے خیالات بدل جائیں سوچ پہلی سی نا رہے دل میں ایک نامعلوم سی کسک محسوس ہو نامعلوم سی پیاس بڑھ جائے سینے میں ہلکی ہلکی سی میٹھی درد رہنے لگے  سب کے ساتھ رہتے ہوئے بهی سب سے الگ ہو کسی الله والے کو دیکھ کر پیاس میں شدت آ جائے حلال حرام کا پتہ چلنا شروع ہو جائے حق و باطل کی سمجھ آنےلگے احساس زندہ ہو  الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کا ذکر اچھا لگنے لگے آنکھیں بهیگی رہنے لگیں اپنے کیئے گناہوں کا احساس ہو جائے الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم كى طرف سوچ اور دهیان جانا شروع ہو جائے  ان ساری باتوں میں سے اگر ایک بات بهی تیرے اندر آ جائے تو سمجھ جاؤ کہ الله تعالیٰ اور حضور نبی کریم صلی الله علیہ وآلہ واصحابہ وبارک وسلم کے دربار میں تمہیں نوٹ کیا جا رہا ہے  تمہاری نگرانی شروع ہو گئی ہے تمہارے دل كو بدلنے کا وق...

Islamic knowledge

 بہت پیاری حدیث ھے، براے مہربانی پورا پڑھیں  نبی پاک صلی اللّه علیہ وسلم نے فرمایا  جب تم کچھ بھول جو تو مجھ پر درود بھیجو ، انشا اللّه یاد آجاے گا  یہ بہت قیمتی حدیث ھے سب کو بتاؤ اپنے دل میں مت رکھو   سوال: نماز میں دو سجدے کیوں ھوتے ھیں ؟ *جواب*:  جب اللّه نے فرشتوں کو حکم دیا کہ آدم علیہ السلام کو سجدہ کرو تو انہوں نے سجدہ کیا  لیکن ابلیس نے نہیں کیا تو اسکو مردود قرار دے کر جنت سے نکال دیا  ابلیس کی یہ حالت دیکھ کر فرشتوں نے سجدہ_شکر ادا کیا اور کہا *اے اللّه تیرا شکر ھے تو نے ھمیں اپنا حکم بجا لانے اور اپنی عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائی* وہ دو سجدے آج تک نماز میں ادا کئے جا رھے ھیں *1: سجدہ_حکم* *2: سجدہ_شکر* ایک صحابی نے حضور_پاک صلی اللّه علیہ وصلم سے پوچھا ھمیں کیسے پتہ چلے گا کہ ھماری نماز قبول ھو گئی  ؟ آپ صلی اللّه علیہ وصلم نے فرمایا  *جب تمہارا دل اگلی نماز پڑھنے کا کرے تو سمجھنا کہ تمھاری نماز قبول ھو گئی* *سبحان اللّه* کچھ لوگ ایسے میسج کو فارورڈ نہیں کرتے تو اللّه تعالی نے فرمایا ھے *اگر تم مجھ کو رد کرو گے تو میں تمہیں...

Knowledge

 جان کی حفاظت کی خاطر ضرور پڑھیں - اپنے آپ کو اور اپنے بچوں کو اس زہر سے بچائیں شکریہ....  Pesticide Percentage (%) in cold drinks released from PMA (Pakistan Medical Association) recently. 1     Nestle  juice  7.2%   2     Coke              9.4%      3     7 up              12.5%      4     Mirinda         20.7%     5     Pepsi            10.9%      6     Fanta              29.1%        7.    Sprite.            5.3% 8.    Frooti.           24.5% 9     Maza.            19.3% It's very dangerous to the Human Liv...

Islamic knowledge

 💗ہزاروں میں بہتّر 72 تن تھے تسلیم و رضا والے  💗حقیقت میں خدا ان کا تھا اور یہ تھے خدا والے   💗دوائے درد عصیاں پنجتن کے در سے ملتی ہے  💗زمانے میں یہی مشہور ہیں دارالشفاء والے  💗کسی نے جب وطن پوچھا تو یوں حضرت حسینؓ نےفرمایا  💗مدینے والے کہلاتے تھے اب ہیں کربلا  والے  💗حسینؓ ابن علی کی کیا مدد کرسکتا تھا کوئی  💗یہ خود مشکل کشا تھے اور تھے مشکل کشا والے 💗یہ نعرہ حُر کا تھا جس وقت فوج شام سے نکلا  💗دیکھوں یوں نکلتے ہیں جہنم سے خدا والے...💯 🌸"ہزاروں میں بہتر تن تھے تسلیم ورضا والے"🌸 👈یہ وہ وقت تھا جب نواسہء مصطفیﷺ امام حسینؓ رضی اللہ تعالی عنہ نے اپنے سب ساتھیوں کو خیمے میں بلایا، اور تمام چراغ بجھا دیئے ،  انہیں آئندہ کے تمام حالات اور راہِ حق کے رنج و شدتوں  سے آگاہ کیا، اور فرمایا کہ : میں حسینؓ ابنِ علی رضی اللہ تعالی عنھما آپ سب سے راضی ہوں اور مجھے کوئی گِلہ یا شکوہ نہیں ہوگا  جو بھی واپس پلٹنا چاہے جا سکتا ہے ،   اس اندھیرے میں کوئی ایک دوسرے کو نہیں دیکھ پا رہا تھا،  تاکہ جانے والے کو کوئی ...

Islamic knowledge

 ❤تَنَم فَرسُودَہ جَاں پَارہ💚 💚زِھِجراں یا رَسُول اللہ ﷺ❤ حضرت مولانا جامی رحمت الله علیہ یہ نعت لکھنے کے بعد جب ایک مرتبہ ﺣﺞ کے لیے ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ تو ان کا ﺍﺭﺍﺩﮦ یہ تھا ﮐﮧ روضہ اقدس کے پاس کھڑے ہوکراس نعت کو پڑھیں گے- ﭼﻨﺎﻧﭽﮧ ﺣﺞ ﺑﯿﺖ ﺍﻟﻠﮧ ﺷﺮﯾﻒ ﮐﮯ ﻟﺌﮯ ﺗﺸﺮﯾﻒ ﻟﮯ ﮔﺌﮯ ﺍﻭﺭ ﺣﺞ ﺳﮯ ﻓﺎﺭﻍ ﮨﻮ ﮐﺮﻣﺪﯾﻨﮧ ﻣﻨﻮﺭﮦ ﮐﯽ ﺣﺎﺿﺮﯼ ﮐﺎ ﺍﺭﺍﺩﮦ ﮐﯿﺎ تو ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ ﺧﻮﺍﺏ ﻣﯿﮟ نبی اکرم ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم کی زیارت ہوئی آپ صلی اللہ علیہ وسلم ﻧﮯارشاد ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ :، کہ اس کو یعنی ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩیں. ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯممانعت کردی-  ﻣﻮﻻﻧﺎ ﺟﺎﻣﯽ عاشق رسول ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﺗﮭﮯ- ﺍﻥ ﮐﮯ ﺩﻝ ﭘﺮﻋﺸﻖ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﺍﺱ ﻗﺪﺭﻏﺎﻟﺐ ﺗﮭﺎ ﮐﮧ ﭼﮭﭗ ﮐﺮ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﮐﯽ ﺟﺎﻧﺐ ﭼﻞ ﭘﮍﮮ- ﮐچھ ﺳﯿﺮﺕ ﻧﮕﺎﺭ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ کہ ﻗﺎﻓﻠﮯ ﻣﯿﮟ ﺍﯾﮏ ﺻﻨﺪﻭﻕ ﻣﯿﮟ ﺑﻨﺪ ﮨﻮ ﮔﺌﮯ- ﻟﯿﮑﻦ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﻧﮯ ﺟﺎﻧﮯ ﻧﮧ ﺩﯾﺎ- ﺍﻭﺭ ﮐچھ ﻟﮑﮭﺘﮯ ﮨﯿﮟ کہ ﺑﮭﯿﮍﻭﮞ ﮐﮯ ﺭﯾﻮﮌ ﻣﯿﮟ ﺍﻥ ﮐﯽ ﮐﮭﺎﻝ ﺍﻭﮌﮪ ﮐﺮ ﭼﻠﺘﮯ ﭼﻠﺘﮯ ﻣﺪﯾﻨﮧ ﻃﯿﺒﮧ ﻣﯿﮟ ﺩﺍﺧﻞ ﮨﻮﻧﮯ ﻟﮕﮯ۔ ﭘﮭﺮ ﺑﮭﯽ ﻧﺒﯽ ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﻧﮯ ﻧﮧ ﺁﻧﮯ ﺩﯾﺎ- ﺟﺐ ﺩﻭﺑﺎﺭﮦ ﺍﻣﯿﺮ ﻣﮑﮧ ﮐﻮ نبی ﺻﻠﯽ ﺍﻟﻠﮧ ﻋﻠﯿﮧ ﻭﺁﻟﮧ ﻭسلم ﮐﯽ ﺯﯾﺎﺭﺕ ﮨﻮﺋﯽ ﺍﻭﺭ ﻓﺮﻣﺎﯾﺎ ﺟﺎﻣﯽ ﮐﻮ ﻣﯿﺮﮮ ﺭ...